Back to: NCERT Solutions For Class 6 Urdu | Chapterwise Notes
کتاب” جان پہچان “برائے چھٹی جماعت۔
سبق نمبر:21
سبق کا نام: بھ ، پھ ، تھ ، ٹھ۔
بھ = | بھٹا ، بھیڑ |
پھ = | پھل ، پھرکی |
تھ = | تھالی ، تھیلا |
ٹھ = | ٹھوکر ، ٹھیلا |
بھاری ، بھنورا ، ابھی ،کبھی، چبھ ، کنبھ ، پھول ، پھلواری ، گپھا ، گوپھن ، تھان ، تھرمس ، چوتھا ، میتھی ، ہاتھ ، ساتھ ، ٹھنڈا ، ٹھوکر، میٹھائی، پراٹھا ، پیٹھ ، سیٹھ۔
جملوں میں استعمال
- واہ بھائی واہ یہ علاقہ کتنا ہرا بھرا ہے۔
- باغ میں رنگ برنگ کے پھول ہیں۔
- پھولوں پر بھونرا منڈلا رہا ہے۔
- چڑیا پھدک رہی ہے۔
- ہمیں صاف ستھرا مکان چاہیے۔
- کوئل پیڑ پر بیٹھی کوک رہی ہے۔
- زیادہ مٹھائی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
مشق: ان حروف کو لکھوائیے۔
بھ ، پھ ، تھ ، ٹھ
ان لفظوں کو لکھوائیے۔
بھارت ، پھل ، میتھی ، بیٹھنا ، گپھا۔
نیچے دیے ہوئے حروف کو ملا کر لفظ بنوائیے۔
بھ+ ا + ل+ و = | بھالو |
تھ + ر +م + س = | تھرمس |
ک + و + ٹھ + ی = | کوٹھی |
پھ+ ا + و + ڑ + ا = | پھاوڑا |
نیچے دیے ہوئے لفظوں کے پہلے حرف پر صحیح کس نشان بنوائیے اور اسے سامنے لکھوائیے۔
تھال= بھ ، تھ✅ ، ٹھ ، پھ = تھ
بھارت= پھ ، تھ ، ٹھ ، بھ✅ = بھ
ٹھیلا= تھ، پھ ،بھ، ٹھ ✅= ٹھ
پھل=ٹھ، بھ، پھ✅، تھ = پھ
ان لفظوں کو پڑھوائیے۔
پیٹھا ، کتّھا ، ٹھٹھیرا ، پھاگُن ، بھنبھناہٹ ، پھسلنا۔