• کتاب” جان پہچان “برائے چھٹی جماعت۔
  • سبق نمبر:19
  • سبق کا نام: ہ
ہ = ہرن ،ہاتھی۔

ہار ، ہجّے ، ہرن ، ہدایات ، ہلال ، ہمت ، ہے ، ہیں۔
بہن ، تہوار ، شہر ، مہک ، مہم۔
آہ ، راہ ، واہ ، شہزادہ ، گواہ ، گہوارہ۔
جگہ ، تہہ ، وجہ ، یہ ، فاختہ۔
بادشاہ ، پردہ ،خربوزہ ، دروازہ ، میوہ ، وہ۔
ترانہ ، خزانہ ، سکہ ، کعبہ ، علاقہ ، مکہ ، مدینہ، سلیقہ۔

  • لب پہ آتی ہے دعا بن کہ تمنا میری
  • زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
  • ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
  • درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا

جملوں میں استعمال

  • دلی ایک خوبصورت شہر ہے۔
  • یہ ہندوستان کا دل کہلاتا ہے۔
  • جگہ جگہ سے لوگ یہاں آتے ہیں۔
  • مور ہمارا قومی پرندہ ہے۔
  • مکہ اور مدینہ عرب کے مقدس اور مشہور شہر ہیں۔
  • ہمیں ہر کام سلیقے سے کرنا چاہیے۔
  • بات کہنا کا سلیقہ ہونا چاہیے۔

مشق: اس حرف کو لکھوائیے۔

  • ہ

ان لفظوں کو لکھوائیے۔

ہجّے ، ہدایت ، تہوار ، فاختہ ، مدینہ۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھوائیے۔

مہک=م+ہ+ک
بہن=ب+ہ+ن
کعبہ= ک+ع+ب+ہ
گہوارہ=گ+ہ+و+ا+ر+ہ
شہزادہ =ش+ہ+ز+ا+د+ہ
دائرے میں دیے ہوئے حروف کی مدد سے لفظ بنوائیے اور لکھوائیے۔

بہن ، مہک ، لہر ، شہر ، مہر ، نہر۔

تصویروں کو دیکھ کر خالی خانوں میں حروف لکھوائیے۔

جہاز= ج+ہ +ا+ز
چشمہ= چ+ش+م+ہ
دروازہ=د+ر+و+ا+ز+ہ
فوارہ=ف+و+ا+ر+ہ
خربوزہ=خ+ر+ب+و+ز+ہ

نیچے دیے ہوئے لفظوں پر خصوصی توجہ دلائیے اور ان کا فرق بتائیے۔

ہَلحَل
علَماَلم
اربعرب
قمرکمر
سہیصحیح

نیچے دیے ہوئے لفظوں کو مثال کے مطابق لکھوائیے۔

مثال: پردہپردےپردوں
دروازہدروازےدروازوں
شہزادہشہزادےشہزادوں
گہوارہگہوارےگہواروں
قاعدہقاعدےقاعدوں
ترانہترانےترانوں
خزانہخزانےخزانوں
علاقہعلاقےعلاقوں