محمد حمید شاہد | Mohammad Hameed Shahid Biography In urdu

0

تعارف

محمد حمید شاہد پاکستان کے اردو کے نامور افسانہ نگار اور ادبی نقاد ہیں۔ وہ ۲۳ مارچ ۱۹۵۷ کو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع پنڈی گھیب ضلع اٹک، میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد غلام محمد سماجی اور سیاسی کارکن تھے اور گھر میں کتب خانہ بنا رکھا تھا جس نے محمد حمید شاہد کو مطالعہ کی طرف راغب کیا۔ آپ کے دادا حافظ غلام نبی ۱۹۴۷ میں اپنے آبائی گاؤں چکی کو خیرباد کہہ کر پنڈی گھیب میں بس گئے تھے۔ آپ نسبی طور پر اعوان، اجمال ہیں۔

تعلیم

ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد ، انھوں نے یونیورسٹی آف ایگری کلچر، فیصل آباد میں تعلیم حاصل کی ، جہاں انھوں نے زراعت میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ پھر انھوں نے قانون کی تعلیم کے لئے یونیورسٹی آف پنجاب ، لاہور میں داخلہ لیا لیکن ابتداء میں ہی اسے چھوڑ دیا اور اپنے آبائی شہر واپس چلے گئے کیونکہ ان کے والد شدید علیل تھے ، جو بعد میں اس فانی دنیا سے کوچ کرگئے۔ اپنے والد کی موت کے بعد ، انھوں نے بینک میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور بینکاری ڈپلوما کیا اور بینکنگ کے متعدد کورسز میں شمولیت اختیار کی۔

ادبی زندگی

ان کی پہلی تحریر ۱۹۷۳ میں اس وقت شائع ہوئی تھی جب وہ میٹرک کے طالب علم تھے۔ انہوں نے اپنی پہلی کتاب “پیکرِ جمیل” مکمل کی اور سن ۱۹۸۳ میں جب وہ یونیورسٹی کے طالب علم تھے تو اسے ایک ناشر کے حوالے کیا۔ ایک طالب علم کے طور پر ، وہ یونیورسٹی کے ادبی رسالے ‘کشتِ نو’ کے ایڈیٹر اینڈ چیف تھے ، جب انھوں نے افسانے لکھنا شروع کیے۔

مختصر کہانیوں کا ان کا پہلا مجموعہ ‘بند آنکھوں سے پرے’ تھا۔ یہ ۱۹۹۴ میں شائع ہوا تھا اور اس کے بعد ۱۹۹۸ میں ‘جنم جہنم’ اور ۲۰۰۴ میں ‘مرگ زار’ شائع ہوا تھا۔ ان تصانیف کے ذریعے سے اردو کی مختصر کہانی کے ایک اہم ہم عصر مصنف کی حیثیت سے ان کی ساکھ مستحکم ہوئی۔ ان کا ناول ‘مٹی آدم کھاتی ہے’ ۲۰۰۷ میں شائع ہوا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ادبی تنقید پر مبنی کتابوں کے مصنف ہیں ، وہ اردو میں بین الاقوامی ادبی تحریر کے مترجم بھی ہیں۔ حمید شاہد نے ٹیلی ویژن کے لئے ڈرامے اور پرنٹ میڈیا کے لئے کالم لکھے ہیں۔ ان کی متعدد کہانیوں کا دنیا کی بہت سی دوسری زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔

تصانیف

  • آپ کی چند معروف کتابوں کے نام درج ذیل ہیں :
  • بند آنکھوں سے پرے (مختصر کہانیاں)
  • جنم جہنم (مختصر کہانیاں)
  • مرگ زار (مختصر کہانیاں)
  • دہشت میں محبت
  • مٹی آدم کھٹی ہے (ناول)
  • ادبی تنازعات
  • اردو افسانہ: صورت و معنی
  • پیکرِ جمیل (سیرت النبی)
  • لمحوں کا لمس

اعزازات

  • حمید شاہد کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر آپ کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر اعزازت سے نوازا گیا ہے۔
  • صدارتی سول ایوارڈ “تمغہ امتیاز۔”
  • آپ کی کتاب “دہشت میں محبت” کی مقبولیت کے باعث آپ کو
  • “لٹریچر ایکسی لینس ایوارڈ” سے بھی نوازا گیا۔