سکندر علی شکن | Sikandar Ali Shikan Biography

0

تعارف

سکندر علی ۱۵ جولائی ۱۹۹۹ میں بیرپور کے ضلع بہرائچ ریاست اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد واجد علی اور والدہ نورجہان ہیں۔ آپ نے ایک علمی و ادبی گھرانے میں آنکھ کھولی اور یہی وجہ ہے کہ آپ کو بچپن سے ہی ادب سے لگاؤ تھا۔

ادبی زندگی

آپ کا تخلص “شکن” ہے اور آپ نے ۲۰۱۸ سے باقاعدہ طور پر لکھنا شروع کیا۔ سکندر علی اب تک بہت سے افسانے لکھ چکے ہیں جو ملک بھر کے مختلف اخبارات و رسائل کی زینت بنے ہیں۔

افسانہ زمین ساز

“زمین ساز” ایک افسانہ ہے اسے سکندر علی شکن نے لکھا ہے۔ اس افسانے کے دو اہم کردار ہیں ایک افروز اور دوسرا پی کے۔ پی کے اپنے سیاری سفر کی کہانی سناتا ہے مگر کہانی مکمل نہیں ہوتی اور ریل گاڑی رُک جاتی ہے اور پی کے پھر کبھی کہانی کو پورا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے چلا جاتا ہے۔ یہ افسانہ ۲۱ جولائی ۲۰۱۹ء میں کشمیر عظمی میں شائع کیا گیا تھا۔

افسانے

  • سکندر علی کے چند افسانوں کے نام درج ذیل ہیں۔
  • ناچ کا عشق
  • بچپن کی دوستی
  • ایک چاہت ایسی بھی
  • مشعل راہ
  • آنلائن تحفہ
  • پاگل
  • آج کی ناگن
  • روایت
  • وہم
  • زمیں ساز

سکندر علی کا نظریہ

سکندر علی کہتے ہیں کہ انھیں اپنے افسانے شائع کروانے کا شوق نہیں لیکن اپنے دوستوں کے اصرار پر مجبور ہوکر وہ اپنے افسانے مختلف ادبی جریدوں میں شائع کرواتے رہتے ہیں۔
سکندر علی شکن کہتے ہیں :
میں زیادہ لکھنے کا قائل نہیں ہوں میرا نظریہ ہے :
“چاہے تھوڑا ہی لکھو مگر معیاری لکھو۔”