Advertisement
  • کتاب” دور پاس”برائے ساتویں جماعت
  • سبق نمبر23: ڈراما
  • سبق کا نام: صحت کی عدالت

ڈراما صحت کی عدالت کا خلاصہ

سبق “صحت کی عدالت” میں ڈرامائی انداز میں ایک عدالت میں صحت کی خلاف ورزی کرنے والے چار مقدمات کی سماعت کو پیش کیا گیا ہے۔ ڈرامے کے کرداروں میں جج ،پیش کار ،محرر،سپاہی ، صحت انسپکٹر اور چار ملزم ہیں۔ مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوتا ہے۔ انسپکٹر ملزمان کو جج کے سامنے پیش کرتا ہے۔

پہلے ملزم پہ یہ الزام ہوتا ہے کہ وہ جب صبح اٹھتا ہے تو وہ اپنے دانت صاف نہیں کرتا ہے اور گندے منھ سے کھانا شروع کر دیتا ہے۔ اس کے جرم کے اقرار پہ جج نے اسے دانت درد کی سزا سنائی۔ جس کے بعد اس کے کراہنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

Advertisement

ملزم نمبر دوپہ یہ الزام تھا کہ وہ رات کو اپنے کمرے کی کھڑکیاں بند کرکے اور منھ لحاف سے ڈھک کر سوتا ہے۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اسے ٹھنڈ لگتی ہے۔جج نے ملزم نمبر دو کو کہا کہ تازہ ہوا اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔اس لیےملزم نمبر دوکو زکام اور نزلہ کی سزا دی جاتی ہے۔ فہرست دیکھتے ہوئے جج نے ملزم نمبر تین کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement

ملزم نمبر تین پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ یہ پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بعد بھی کھاتا رہتا ہے۔ جج نے اسے ضرورت سے زیادہ کھانے اور بیمار ہو والدین کو پریشان کرنے کے جرم میں پیٹ درد کی سزا سنائی۔

Advertisement

ملزم نمبر چار کو پیش کیا گیا کہ وہ جابجا تھوکتا ہے۔ اور منع کرنے کے باوجود جراثیم فضا میں بکھیرتا ہے۔جج نے کہا کہ سڑک پر تھوکنے سے سارے علاقے میں جراثیم پھیلتے ہیں۔ جس سے معصوم لوگوں کی جان کو خطرہ ہوتا ہے۔اس لیے اسے شدید کھانسی کی سزا دی گئی اور اس کے ساتھ ہی عدالت برخاست ہوئی۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے:

اس ڈرامے میں کتنے مقدمے پیش کیے گئے؟

اس ڈرامے میں چار مقدمے پیش کیے گئے۔

Advertisement

ملزم نمبر ایک نے صحت کا کون سا قانون توڑا؟

ملزم نمبر ایک جب صبح اٹھتا ہے تو وہ اپنے دانت صاف نہیں کرتا ہے اور گندے منھ سے کھانا شروع کر دیتا ہے۔

ملزم نمبر دو پر کیا الزام لگایا گیا ؟

ملزم نمبر دو رات کو اپنے کمرے کی کھڑکیاں بند کرکے اور منھ لحاف سے ڈھک کر سوتا ہے۔

Advertisement

کون سے ملزم کو پیٹ کے درد کی سزا دی گئی ؟

ملزم نمبر تین کو پیٹ درد کی سزا دی گئی۔

سڑک پر تھوکنے کے کیا نقصانات ہوتے ہیں؟

سڑک پر تھوکنے سے سارے علاقے میں جراثیم پھیلتے ہیں۔ جس سے معصوم لوگوں کی جان کو خطرہ ہوتا ہے۔

Advertisement

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کروائیے:

صحتہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔
الزاممجرم پر الزام کو ثابت کیا گیا۔
قانونقانون کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔
جرمقانون توڑنا جرم ہے۔
مقدمہمجرم کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔
اقرارمجرم نے جرم ماننے سے انکار کر دیا۔
فضاالمناک حادثے کی وجہ سے ملک کی فضا سوگوار ہے۔
سزامجرم کو اس کے جرم کی سنگین سزا دینی چاہیے۔
عدالتعدالت نے مقدمے کی سماعت کی۔
نعمتآزادی بہت بڑی نعمت ہے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں سے خالی جگہوں کو بھروائیے:

  • جراثیم ، صحت ،زکام ،نعمت ،مقدمات۔
  • جج !پیش کار! فهرست مقدمات پیش کیجیے۔
  • تازہ ہوا اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔
  • ملزم نمبر دوکو زکام اور نزلہ کی سزا دی جاتی ہے۔
  • تم نے صحت کااصول توڑا ہے۔
  • اس نے جراثیم فضا میں بکھیر دیئے۔

جمع سے واحد اور واحد سے جمع بنوائیے:

الزماتالزام
مقدماتمقدمہ
کاغذاتکاغذ
قوانینقانون
کھڑکیاںکھڑکی

ان لفظوں کے متضاد لکھوائیے:

حاضرغیر حاضر
سردیگرمی
اقرارانکار
ناقابلقابل
سختنرم

عملی کام:

اپنی کتاب سے دس ایسے الفاظ تلاش کر کے لکھیے جن میں “ض” کا استعمال کیا گیا ہو۔

ضرورت مند ، ضائع ،ضامن ، ضبط ، ضابطہ ، ضعیف ،ضغیم ، فضا ، حضور ،حضرت۔

Advertisement

Advertisement