Khala Baaz Khawateen Summary Questions Answers | خلا باز خواتین

0
  • کتاب” اپنی زبان”برائے ساتویں جماعت
  • سبق نمبر17: مضمون
  • سبق کا نام: خلا باز خواتین

خلاصہ سبق:

سبق “خلا باز خواتین” میں خلا میں بھیجی جانے والی خواتین اور ہندوستانی خلا باز خاتون کلپنا چاولا کے متعلق اہم معلومات کو بیان کیا گیا ہے۔ ہم اس کرہ ارض پر جہاں موجود ہیں کائنات کے اس چھوٹے سے سیارے کو زمین کہتے ہیں۔ زمین سے 60 کلو میٹر تک تو خاصی ہوا موجود ہے۔ لیکن تقریباً 300 کلو میٹر کے بعد اس کی حدود ختم ہو جاتی ہے۔ اس سے آگے ایک بے کنار اور سنسان کائنات آ جاتی ہے جہاں آواز، ہوا ، پانی ، روشنی کچھ بھی نہیں ہے۔ یہی خلا کہلاتی ہے۔

خلا میں جانے کی ابتدا روس سے ہوئی۔ روس نےا4 اکتوبر 1957 کو اپنی پہلی پروازاسپوتنگ اول کوخلا میں بھیجا۔روس نے اپنے دوسرے خلائی جہاز میں لائیکا نامی کتیا کو بھیجا۔ اس کے بعد امریکہ نے دو کتے اور بندر روانہ کیے۔سب سے پہلا روسی خلا باز یوری گگا رین تھا۔اس نے 12 اپریل 1961ء کو زمین کے گرد ایک پہلا مکمل اور کامیاب چکر لگایا۔اس مہم میں خواتین بھی کسی سے پھیجے نہ رہیں۔

خلا میں جانے والی پہلی خاتون روس کی تھیں۔ ان کا نام ویلینٹنا ترشیکوا ہے۔جو پانچ دن تک خلا میں رہیں اور زمین کے گرد اٹھارہ چکر لگائے۔ روس کے بعد امریکہ نے بھی اس سلسے میں پہل کی۔ امریکہ کی تین خواتین خلا کا سفر کر چکی ہیں۔ ان کے نام سیلی رائڈ، میتھی سلیوان اور جوڈتھ ریجنگ ہیں۔ ہندوستان کے خلائی سفر کو بھی ترقی یافتہ ممالک کا تعاون حاصل رہا۔

ہندوستان نے پہلی بار 21 نومبر 1963ء میں راکٹ کو خلا میں بھیجا۔ جبکہ پہلی ہندوستانی خلا باز خاتون کا نام کلپنا چاولا ہے۔ہریانہ کے قصبہ کرنال میں یکم جولائی 1961ءمیں پیدا ہوئیں۔ پنجاب انجینئرنگ کالج، چندی گڑھ سے ایروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لی۔ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا۔ ماں ایک گھریلو خاتون جبکہ والد چھوٹا سا بیو پاری تھا۔

کلپنا نے 1984ء میں ٹیکاس یونیورسٹی سے ایرو اسپیس انجنئیرنگ میں پوسٹ گریجویٹ کیا۔1988ء میں کولاریڈو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ہوائی ٹرینر جیا پارے سے شادی کر کے امریکی شہریت حاصل کیں ۔ 1988ء میں وہ ناسا کے تحقیقاتی مرکز سے وابستہ ہوئیں۔کیلی فورنیا کی ایک کمپنی میں تحقیقاتی سائنس دان کے طور پر بھی انھیں چنا گیا۔کلپنا کی تحقیقات سے متاثر ہو کر 1994ء میں ناسا نے انھیں خلائی سفر کےلیے چنا۔1997ء میں پہلی بار کلپنا کو ناسا کے خلائی شٹل کاک سے خلا میں جانے کا موقع ملا۔ جہاں انھوں نے 376 گھنٹے اور 34 منٹ گزارے۔

دوسری مرتبہ 16 جنوری 2003ء کو امریکی خلائی شٹل کو لمبیا کے ذریعے چھ خلا بازوں کے ساتھ خلا میں گئیں۔16 دن خلا میں گزارے اور اسی سے زائد تجربات کیے۔مگر زمین پر اترنے سے محض 16 منٹ قبل ان کا شٹل حادثے کا شکار ہو گیا۔ جس میں تمام خلا باز اپنی جان کی بازی ہار گئے۔یوں کلپنا نے اس قول کو سچ کر دکھایا کہ ”میں خلائی مشن کے لیے بنی ہوں اور اسی کے لیے مروں گی۔

سوچیے اور بتایئے:

خلا کسے کہتے ہیں؟

ہم کائنات کے ایک چھوٹے سے سیارے یعنی زمین پر رہتے ہیں۔ زمین سے 60 کلو میٹر تک تو خاصی ہوا موجود ہے۔ لیکن تقریباً 300 کلو میٹر کے بعد اس کی حدود ختم ہو جاتی ہے۔ اس سے آگے ایک بے کنار اور سنسان کائنات آ جاتی ہے جہاں آواز، ہوا ، پانی ، روشنی کچھ بھی نہیں ہے۔ یہی خلا کہلاتی ہے۔

خلائی پرواز کی ابتدا کب اور کس ملک نے کی ؟

خلائی پرواز کی ابتدا4 اکتوبر 1957 کو روس نے کی تھی۔

سب سے پہلے خلا میں کسے بھیجا گیا تھا ؟

سب سے پہلے لائنیکا نام کی ایک کتیا کو اسپوتنک اول کے ذریعہ روس نے خلا میں بھیجا۔

خلا میں جانے والی پہلی خاتون کس ملک کی تھیں اور ان کا نام کیا ہے؟

خلا میں جانے والی پہلی خاتون روس کی تھیں۔ ان کا نام ویلینٹنا ترشیکوا ہے۔

خلا میں جانے والی امریکی خاتون کون کون سی ہیں؟

امریکہ کی تین خواتین خلا کا سفر کر چکی ہیں۔ ان کے نام سیلی رائڈ، میتھی سلیوان اور جوڈتھ ریجنگ ہیں۔

ہندوستانی خلا باز خاتون کا کیا نام ہے؟

ہندوستانی خلا باز خاتون کا نام کلپنا چاولا ہے۔

کلپنا نے اپنے کس قول کو سچ کر دکھایا ؟

کلپنا چاولا نے اپنا یہ قول سچ کر دکھایا کہ ”میں خلائی مشن کے لیے بنی ہوں اور اسی کے لیے مروں گی۔

خالی جگہ کو بھریے:

  • یہ در اصل انسان کو خلا میں بھیجنے کی تیاری تھی۔
  • خلا بازی کی مہم میں عورتیں بھی پیچھے نہیں رہیں۔ امریکہ کی تین خواتین کامیابی کے ساتھ خلا کا سفر کر چکی ہیں۔
  • کلپنا چاولا پہلی ہندوستانی خلا باز ہیں۔
  • ان خوابوں کا پورا کرنا ہی کلپنا چاولہ نے اپنی زندگی کا مشن بنا لیا تھا۔
  • ان کی اس بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نیچے لکھے ہوئے محاوروں اور لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

پہل کرنا ہمیشہ دوسروں کو سلام میں پہل کرنی چاہیے۔
خواب دیکھنا خواب دیکھنا بری بات نہیں ہے۔
ٹھان لینا احمد نے ٹھان لی ہے کہ اس بار وہ امتحان میں اول آئے گا۔
خلا ناسا نے اپنا راکٹ خلا میں بھیجا۔
پرواز شاہین ایک بلند پرواز پرندہ ہے۔
آلات ہماری روزمرہ زندگی کئی طرح کے آلات سے پر ہے۔

الف اور ب کے تحت دیے گئے لفظوں کے جوڑے بنائیے:

الف ب
اسپوتنک لائیکا
ویلنٹنا ترشیکو روس
امریکہ سیلی رائڈ
ہندوستان کلپنا چاولا
اسپوتنک 4 اکتوبر 1957ء
یوری گارمین 12 اپریل 1961

پڑھیے سمجھیے اور لکھیے:

سبق میں مرکب لفظ سائنس داں استعمال ہوا ہے جس کا مطلب ہے سائنس جانے والا۔ اسی طرح داں لگا کر پانچ مرکب الفاظ لکھیے۔

قانون داں ،پھول داں ،گل داں، ناداں ،انگشت بدنداں، پانداں وغیرہ۔

عملی کام:

خلا سے متعلق اہم معلومات اپنی کا پی میں لکھیے۔

زمین سے 60 کلو میٹر تک تو خاصی ہوا موجود ہے۔ لیکن تقریباً 300 کلو میٹر کے بعد اس کی حدود ختم ہو جاتی ہے۔ اس سے آگے ایک بے کنار اور سنسان کائنات آ جاتی ہے جہاں آواز، ہوا ، پانی ، روشنی کچھ بھی نہیں ہے۔ یہی خلا کہلاتی ہے۔

کلپنا چاولا کے بارے میں پانچ جملے لکھیے۔

بھارت کی پہلی خاتون خلا نورد ہیں۔ وہ بنارسی لال کے ہاں ہریانہ کے قصبہ کرنال میں پیدا ہوئیں۔ پنجاب انجینئرنگ کالج، چندی گڑھ سے ایروناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری لی۔ پورے کالج میں صرف 6 لڑکیاں تھیں اور وہ ایروناٹیکل انجینئری میں داخلہ لینے والی واحد لڑکی تھی ۔ 1987ء میں جب پائلٹ کا اجازت نامہ ملا تو پہلی بار خلا نورد بننے کے بارے میں غور کیا۔ دسمبر 1994ء میں جب امریکی خلائی ادارے ناسا کو خلا نوردوں کی ضرورت پیش آئی تو انہوں نے درخواست دی چنانچہ تربیت کے لیے بلا لیا گیا۔ اور والد کی اجازت سے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ وہاں ان کی ملاقات جین بیرئر سے ہوئی جو فلائنگ انسٹرکٹر تھے۔ انھوں نے چاولہ کو ان کے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے بہت مدد کی اور انھیں حوصلہ دیا کہ وہ سب کچھ کر سکتی ہیں۔ چنانچہ امریکی خلائی ادارے ناسا میں تربیت کا موقع مل گیا۔