Hazrat Khadija Story In Urdu | حضرت خدیجہ کی شخصیت

0
  • کتاب” دور پاس”برائے ساتویں جماعت
  • سبق نمبر22: مضمون
  • سبق کا نام: حضرت خدیجہ

حضرت خدیجہ کی شخصیت

اس سبق میں حضرت خدیجہ کی سیرت کے اہم پہلوؤں کو بیان کیا گیا ہے۔ملک عرب کے مشہور شہر مکہ اور مدینہ تھے۔ان کا تعلق مکہ سے تھا۔شہر مکہ کی اس مالدار اور نیک بیوی کا نام حضرت خدیجہ تھا۔

وہ بیوہ خاتون تھیں اور اپنا سامانِ تجارت دوسروں کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ بجھواتی تھیں۔ ان کے کانوں تک حضرت محمد صلی و علیہ وسلم کی صداقت و امانت کی خبر پہنچی۔حضرت خدیجہ نے ان سے اپنا سامانِ تجارت بیچنے کی درخواست کی جنھیں حضور صلی و علیہ وسلم نے قبول فرمایا۔ ان کی تجارت سے حضرت خدیجہ کو بہت فائدہ پہنچا۔

حضرت خدیجہ نے حضور صلی و علیہ وسلم کو نکاح کا پیغام بھیجا۔ جسے انھوں نے قبول فرمایا۔ حضرت خدیجہ رسول اللہ کی انتہائی وفادار اور محبت کرنے والی بیوی تھیں۔ اپنی نیکی اور غریبوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی عادت کی وجہ سے انھیں سارے عرب میں مقبولیت حاصل تھی۔ وہ رسول اللہ کے ساتھ چوبیس سال رہیں۔ رسول اللہ کو بھی ان سے بے حد محبت تھی۔

حضرت خدیجہ کا انتقال رسول اللہ کے مدینے جانے سے پہلے ہو گیا تھا۔ وہ ہمیشہ آپ کی کمی محسوس کرتے رہے اور کہاکرتے تھے کہ خدیجہ کے مجھ پر بہت احسان ہیں۔ انھوں نے اس وقت میری مدد کی جب مکہ کا ذرہ ذرہ میرا دشمن تھا۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے:

ملک عرب کے سب سے مشہور شہر کون کون سے ہیں؟

ملک عرب کے مشہور شہر مکہ اور مدینہ ہیں۔

مسلمان کس طرف رخ کر کے نماز پڑھتے ہیں؟

مسلمان کعبے کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے ہیں۔

اسلام کے پیغمبر حضرت محمد کا روضہ عرب کے کس شہر میں ہے؟

حضرت محمد صلی و علیہ وسلم کا روضہ مبارک مدینے میں ہے۔

شہر مکہ کی مال دار اور نیک بیوی کا نام کیا تھا؟

شہر مکہ کی مالدار اور نیک بیوی کا نام حضرت خدیجہ تھا۔

حضرت خدیجہ کہاں رہتی تھیں اور کیا کام کرتی تھیں؟

حضرت خدیجہ مکے میں رہتی تھیں اور وہ تجارت کرتی تھیں۔

حضرت محمد اپنی کن خوبیوں کی وجہ سے پورے مکہ میں مشہور تھے؟

حضرت محمد صلی و علیہ وسلم اپنی سچائی اور ایمانداری کی وجہ سے پورے مکہ میں مشہور تھے۔

حضرت خدیجہ نے اپنا تجارت کا مال کس کو دینا پسند کیا؟

حضرت خدیجہ نے اپنا تجارت کا مال حضور صلی و علیہ وسلم کو دیا۔

حضرت خدیجہ نے حضور رسول اللہ کو کیا پیغام بھیجا؟

حضرت خدیجہ نے حضور صلی و علیہ وسلم کو نکاح کا پیغام بھیجا۔

حضرت خدیجہ سارے عرب میں اپنی کس عادت کی وجہ سے مشہور تھیں؟

حضرت خدیجہ سارے عرب میں اپنی نیکی اور غریبوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی وجہ سے مشہور تھیں۔

حضرت خدیجہ رسول اللہ کے ساتھ کتنے برس رہیں؟

حضرت خدیجہ رسول اللہ کے ساتھ چوبیس سال رہیں۔

حضرت خدیجہ کی وفات کے بعد آپ انھیں یاد کر کے کیا کہتے تھے؟

حضرت خدیجہ کی وفات کے بعد آپ صلی و علیہ وسلم انھیں یاد کرتے ہوئے کہتے کہ خدیجہ کے مجھ پر بہت احسان ہیں۔ انھوں نے اس وقت میری مدد کی جب ملک کا ذرہ ذرہ میرا دشمن تھا۔

نیچے دیے ہوۓ لفظوں کو جملوں میں استعمال کروائیے۔

روضہ حضرت محمد صلی و علیہ وسلم کا روضہ مبارک مدینہ منورہ میں ہے۔
تجارت حضرت خدیجہ تجارت پیشہ خاتون تھیں۔
فائده تجارت ایک فائدہ مند کاروبار ہے۔
پیغام وزیر اعظم نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا۔
محبت محبت بہت خوبصورت جذبہ ہے۔

واحد سے جمع اور جمع سے واحد بنوائیے۔

ملک ملکوں
طرف اطراف
جگہ جگہوں
مدد امداد
کان کانوں
شہر شہروں
وقت اوقات
نیکی نیکیوں
غریب غریبوں
عادت عادات
احسان احسانات
خوشی خوشیوں
فائده فوائد

ان لفظوں کے متضاد لکھیے۔

نیک بد
خوشی غم
ایمانداری بے ایمانی
محبت نفرت
دشمن دوست
سچ جھوٹ

نیچے دیے ہوۓ لفظوں سے خالی جگہوں کو بھروایئے۔

محسوس ،وقت ،مقبولیت ،ذرہ ذرہ ، انتقال ، وفادار ، رسول اللہ ، مدینہ ، احسان ،بیوی ،عادت ،مدد، بے حد ،ہمیشہ ،غریبوں ،چوبیس۔

حضرت خدیجہ رسول اللہ کی انتہائی وفادار اور محبت کرنے والی بیوی تھیں۔ اپنی نیکی اور غریبوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی عادت کی وجہ سے انھیں سارے عرب میں مقبولیت حاصل تھی۔ وہ رسول اللہ کے ساتھ چوبیس سال رہیں ۔ رسول اللہ کو بھی ان سے بے حد محبت تھی ۔ حضرت خدیجہ کا انتقال رسول اللہ کے مدینے جانے سے پہلے ہو گیا تھا۔ وہ ہمیشہ آپ کی کمی محسوس کرتے رہے اور کہاکرتے تھے کہ خدیجہ کے مجھ پر بہت احسان ہیں۔ انھوں نے اس وقت میری مدد کی جب مکہ کا ذرہ ذرہ میرا دشمن تھا۔

عملی کام:

حضرت خدیجہ کے بارے میں پانچ جملےلکھیے۔

  • حضرت خدیجہ رسول اللہ صلی و علیہ وسلم کی پہلی زوجہ تھیں۔
  • حضرت خدیجہ نے عورتوں میں سب سے پہلے اسلام قبول فرمایا۔
  • حضرت محمد صلی و علیہ وسلم پر جب پہلی وحی کا نزول ہوا تو حضرت خدیجہ نے نہ صرف ان کی بات پر یقین کیا بلکہ اسلام کی تبلیغ میں ہمیشہ ان کی مدد کی۔
  • حضرت خدیجہ نے آپ صلی و علیہ وسلم کو نکاح کا پیغام بھجوایا۔
  • حضرت خدیجہ کو اپنی نیکی اور غریبوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی عادت کی وجہ سےسارے عرب میں مقبولیت حاصل تھی۔

ہندوستان کی پانچ مشہور خواتین کے نام لکھیے۔

اندرا گاندھی ، حضرت محل ، جھانسی کی رانی ، نشاط النساء بیگم ،آنندی گوپال جوشی،کورنیلیا سورابجی بیگم اختر وغیرہ۔

مال میں دار جوڑ کر مال دار بنتا ہے اسی طرح آپ بھی دار لگا کر دس مرکب الفاظ لکھیے۔

عزت دار ، ایمان دار ،دوکان دار ، خریدار ، دین دار، ، دیانت دار ، ہوا دار ، دلدار ،مزے دار ،شاندار۔