جگنو پر دلچسپ معلومات

0
  • کتاب” دور پاس”برائے ساتویں جماعت
  • سبق نمبر25: مضمون
  • سبق کا نام: جگنو

جگنو پر دلچسپ معلومات

جگنو رات کے وقت چمکنے والا ایک پتنگا ہے۔اس سبق میں جگنو کے بارے میں کچھ دلچسپ معلومات بیان کی گئی ہیں۔جیسے کہ کچھ ملکوں میں جگنو کو شہد کی مکھیوں کی طرح پالا جاتا ہے۔ ان کی روشنی ہندوستان میں پائے جانے والے جگنوؤں سے زیادہ ہوتی ہے۔ ان ملکوں میں جگنوؤں سےروشنی حاصل کرنے اور سجاوٹ کے لیے گھروں میں لٹکانے کے لیے جگنوؤں کو غبارے میں بھرا جاتا ہے۔

امریکہ میں پائے جانے والے جگنوؤں کی لمبائی تین انچ ہوتی ہے۔اگر اس طرح کے دس بارہ جگنوؤں کو کسی بوتل میں بند کر دیا جائے تو یہ ٹیبل لیمپ کا کام دے سکتے ہیں۔برازیل کا جگںو دو انچ لمبا ہوتا ہے جس کی روشنی میں عورتیں کتابیں پڑھتی ہیں۔ عورتیں انھیں دھاگے میں پرو کر بالوں میں گجرے کی طرح ٹانگتی ہیں۔

ان جگنوؤں کے انڈے چمکیلے ہوتے ہیں قومی تہواروں میں یہ جگنو خوب خریدے اور بیچے جاتے ہیں۔جگنو جب سانس لیتا ہے تو روشنی پیدا ہوتی ہے۔ اس لیے وہ کبھی چمکتا اور کبھی بجھ جاتا ہے۔پرندے جگنو کو آگ سمجھتے ہیں اور ڈر کے مارے اس کا شکار نہیں کرتے۔ چمکادڑ اور الو اس سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔

جگنو کی چھ ٹانگیں ہوتی ہیں جن کی مدد سے یہ درخت پہ چڑھتا ہے۔جگنو دن کے وقت پتوں ،گھاس پوس اور پودوں میں چھپا رہتا ہے۔ یہ اپنی روشنی سے سب کواپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے:

جگنو کب چمکتا ہے؟

جگنو رات کے وقت چمکتا ہے۔

جگنوؤں کو غبارے میں کیوں بھرتے ہیں؟

جگنوؤں سےروشنی حاصل کرنے اور سجاوٹ کے لیے گھروں میں لٹکانے کے لیے جگنوؤں کو غبارے میں بھرا جاتا ہے۔

امریکہ میں پائے جانے والے جگنو کی کیا خوبی ہے؟

امریکہ میں پائے جانے والے جگنوؤں کی لمبائی تین انچ ہوتی ہے۔اگر اس طرح کے دس بارہ جگنوؤں کو کسی بوتل میں بند کر دیا جائے تو یہ ٹیبل لیمپ کا کام دے سکتے ہیں۔

برازیل میں جگنوؤں کا کیا استعمال ہوتا ہے؟

برازیل کا جگںو دو انچ لمبا ہوتا ہے جس کی روشنی میں عورتیں کتابیں پڑھتی ہیں۔ عورتیں انھیں دھاگے میں پرو کر بالوں میں گجرے کی طرح ٹانگتی ہیں۔ ان جگنوؤں کے انڈے چمکیلے ہوتے ہیں قومی تہواروں میں یہ جگنو خوب خریدے اور بیچے جاتے ہیں۔

جگنو میں روشنی کس طرح پیدا ہوتی ہے؟

جگنو جب سانس لیتا ہے تو روشنی پیدا ہوتی ہے۔

پرندے جگنو کا شکار کیوں نہیں کرتے؟

پرندے جگنو کو آگ سمجھتے ہیں اور ڈر کے مارے اس کا شکار نہیں کرتے۔

جگنو دن میں کہاں رہتا ہے؟

جگنو دن کے وقت پتوں ،گھاس پوس اور پودوں میں چھپا رہتا ہے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کروائیے:

جگنو جگنو اندھیرے میں اجالا بکھیرتا ہے۔
برسات برسات کے موسم میں ہر جانب ہریالی ہو جاتی ہے۔
چمک دار جگنو ایک چمک دار مکوڑا ہے۔
روشن آسمان پہ چاند روشن تھا۔
خوف مجھے سانپ سے خوف آتا ہے۔
شکاری شکاری جنگل میں شکار کے لیے گیا۔

خالی جگہوں کو بھروائیے:

لوگ انھیں غباروں میں بھر کر رات کے وقت سجاوٹ کے لیے اپنے گھروں میں لٹکاتے ہیں۔
برازیل کا جگنو دو انچ تک لمبا ہوتا ہے۔
وہ اپنے جسم سے ایک قسم کا لعاب نکالتا ہے۔

ان لفظوں کے متضاد لکھوائیے:

روشن تاریک
اندھیرا اجالا
رات دن
تیز آہستہ
چڑھنا اترنا

ان لفظوں کی جمع لکھوائیے:

درخت درختوں
شاعر شعراء
حقیقت حقیقتوں
مدد امداد
وقت اوقات

عملی کام:

جس طرح لفظ چمک میں دار جوڑ کر ” چمک دار” بنتا ہے۔ اسی طرح آپ دار جوڑ کر پانچ الفاظ بنائیے۔

عزت دار ،مال دار ، دین دار ، دوکان دار ، خریدار ، ہوا دار وغیرہ۔