Drama Sehat Ki Adalat | Class 7th | ڈراما صحت کی عدالت کا خلاصہ

0
  • کتاب” دور پاس”برائے ساتویں جماعت
  • سبق نمبر23: ڈراما
  • سبق کا نام: صحت کی عدالت

ڈراما صحت کی عدالت کا خلاصہ

سبق “صحت کی عدالت” میں ڈرامائی انداز میں ایک عدالت میں صحت کی خلاف ورزی کرنے والے چار مقدمات کی سماعت کو پیش کیا گیا ہے۔ ڈرامے کے کرداروں میں جج ،پیش کار ،محرر،سپاہی ، صحت انسپکٹر اور چار ملزم ہیں۔ مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوتا ہے۔ انسپکٹر ملزمان کو جج کے سامنے پیش کرتا ہے۔

پہلے ملزم پہ یہ الزام ہوتا ہے کہ وہ جب صبح اٹھتا ہے تو وہ اپنے دانت صاف نہیں کرتا ہے اور گندے منھ سے کھانا شروع کر دیتا ہے۔ اس کے جرم کے اقرار پہ جج نے اسے دانت درد کی سزا سنائی۔ جس کے بعد اس کے کراہنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

ملزم نمبر دوپہ یہ الزام تھا کہ وہ رات کو اپنے کمرے کی کھڑکیاں بند کرکے اور منھ لحاف سے ڈھک کر سوتا ہے۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اسے ٹھنڈ لگتی ہے۔جج نے ملزم نمبر دو کو کہا کہ تازہ ہوا اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔اس لیےملزم نمبر دوکو زکام اور نزلہ کی سزا دی جاتی ہے۔ فہرست دیکھتے ہوئے جج نے ملزم نمبر تین کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

ملزم نمبر تین پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ یہ پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بعد بھی کھاتا رہتا ہے۔ جج نے اسے ضرورت سے زیادہ کھانے اور بیمار ہو والدین کو پریشان کرنے کے جرم میں پیٹ درد کی سزا سنائی۔

ملزم نمبر چار کو پیش کیا گیا کہ وہ جابجا تھوکتا ہے۔ اور منع کرنے کے باوجود جراثیم فضا میں بکھیرتا ہے۔جج نے کہا کہ سڑک پر تھوکنے سے سارے علاقے میں جراثیم پھیلتے ہیں۔ جس سے معصوم لوگوں کی جان کو خطرہ ہوتا ہے۔اس لیے اسے شدید کھانسی کی سزا دی گئی اور اس کے ساتھ ہی عدالت برخاست ہوئی۔

ان سوالوں کے جواب دیجیے:

اس ڈرامے میں کتنے مقدمے پیش کیے گئے؟

اس ڈرامے میں چار مقدمے پیش کیے گئے۔

ملزم نمبر ایک نے صحت کا کون سا قانون توڑا؟

ملزم نمبر ایک جب صبح اٹھتا ہے تو وہ اپنے دانت صاف نہیں کرتا ہے اور گندے منھ سے کھانا شروع کر دیتا ہے۔

ملزم نمبر دو پر کیا الزام لگایا گیا ؟

ملزم نمبر دو رات کو اپنے کمرے کی کھڑکیاں بند کرکے اور منھ لحاف سے ڈھک کر سوتا ہے۔

کون سے ملزم کو پیٹ کے درد کی سزا دی گئی ؟

ملزم نمبر تین کو پیٹ درد کی سزا دی گئی۔

سڑک پر تھوکنے کے کیا نقصانات ہوتے ہیں؟

سڑک پر تھوکنے سے سارے علاقے میں جراثیم پھیلتے ہیں۔ جس سے معصوم لوگوں کی جان کو خطرہ ہوتا ہے۔

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کروائیے:

صحت ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔
الزام مجرم پر الزام کو ثابت کیا گیا۔
قانون قانون کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔
جرم قانون توڑنا جرم ہے۔
مقدمہ مجرم کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔
اقرار مجرم نے جرم ماننے سے انکار کر دیا۔
فضا المناک حادثے کی وجہ سے ملک کی فضا سوگوار ہے۔
سزا مجرم کو اس کے جرم کی سنگین سزا دینی چاہیے۔
عدالت عدالت نے مقدمے کی سماعت کی۔
نعمت آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں سے خالی جگہوں کو بھروائیے:

  • جراثیم ، صحت ،زکام ،نعمت ،مقدمات۔
  • جج !پیش کار! فهرست مقدمات پیش کیجیے۔
  • تازہ ہوا اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔
  • ملزم نمبر دوکو زکام اور نزلہ کی سزا دی جاتی ہے۔
  • تم نے صحت کااصول توڑا ہے۔
  • اس نے جراثیم فضا میں بکھیر دیئے۔

جمع سے واحد اور واحد سے جمع بنوائیے:

الزمات الزام
مقدمات مقدمہ
کاغذات کاغذ
قوانین قانون
کھڑکیاں کھڑکی

ان لفظوں کے متضاد لکھوائیے:

حاضر غیر حاضر
سردی گرمی
اقرار انکار
ناقابل قابل
سخت نرم

عملی کام:

اپنی کتاب سے دس ایسے الفاظ تلاش کر کے لکھیے جن میں “ض” کا استعمال کیا گیا ہو۔

ضرورت مند ، ضائع ،ضامن ، ضبط ، ضابطہ ، ضعیف ،ضغیم ، فضا ، حضور ،حضرت۔