NCERT Urdu Solutions | Class 7 Apni Zaban | فلسفی نوکر

0
  • کتاب” اپنی زبان”برائے ساتویں جماعت
  • سبق نمبر05:لوک کہانی
  • سبق کا نام: فلسفی نوکر

خلاصہ سبق:

اس سبق میں ایک شخص کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے جو اپنے نوکر اور ایک تیز رفتار گھوڑے کے ساتھ سرائے میں قیام کیے ہوئے تھا۔رات جب وہ سونے لگے تو مالک نے نوکر کو اس شہر کے چور بڑے بےدرد اور چوری کرنے میں نہایت دلیر ہیں۔

اس لیےوہ اپنے اس قیمتی اور تیز رفتار گھوڑے کی خود نگرانی کروں گا۔ تم شوق سے سو جاؤ یہ سن کر نوکر کہنے لگا کہ آقا جاگے اور نوکر سوئے یہ مناسب نہیں اس لیے یہ ناچیز نوکر ساری رات جاگ کر گھوڑے کی نگرانی اورپاسبانی کرے گا۔آپ بے فکر رہیے اور اطمینان سے سو جائیے۔

نوکر کی بات سن کر مالک آرام سے سو گیا۔ پہلے پہر مالک کی آنکھ کھلی تو نوکر یہ سوچنے میں غرق تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے زمین کو پانی پر کیوں ٹھہرا رکھا ہے؟ یہ سن کر مالک نے کہا مجھے ڈر ہے کہ تو یوں ہی واہی تباہی سوچتا رہا تو تیری اس بے خبری سے فائدہ اٹھا کر چور ہمارا مال اسباب نہ چرا لے جائیں۔نوکر نے پھر سے مالک کو تسلی دی۔اور سونے کا کہا۔

آدھی رات جب مالک کی آنکھ کھلی تو فلسفی نوکر یہ سوچ رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ لمبا چوڑا اور بے کنار آسمان بغیر ستونوں کے کس طرح کھڑا کر رکھا ہے۔اور کیل گاڑنےمیں زمین کی مٹی کہاں غائب ہو جاتی ہے۔ جس پر مالک نے پھر سے اپنا گھوڑا چوری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تو نوکر کہنے لگا کہ وہ پوری طرح سے ہوشیار ہے۔

رات کے تیسرے پہر جب مالک کی آنکھ کھلی تو فلسفی نوکر کہنے لگا کہ اب میں سوچ رہا ہوں کہ اونٹ کے پیٹ میں گولیاں کون باندھتا ہے اور کیلے کے پتوں پر خود بہ خود استری کس طرح ہو جاتی ہے؟ یوں کرتے کرتے رات بیت گئی صبح جب مالک کی آنکھ کھلی تو نوکر کہنے لگا کہ عجیب بات ہے بعض چور بھی دانش مند اور اپنے کام میں بڑے ماہر ہوتے ہیں۔ایسا ہی کوئی منہ زور چور سرنگ لگا کر گھوڑا لے اڑا ہے۔

گھوڑا چوری ہونے کی خبر سن کر آقا کے ہوش اڑ گئے اور اسے بے حد افسوس ہوا۔ نوکر کہنے لگا کہ آپ کا یہ غلام اس فکر میں ہے کہ گھوڑا چوری ہو جانے کے بعد اس کی زین اور خوگیر آپ کو اپنے سر پر رکھنا پڑے گا یا مجھ کو اپنے سر پر لاد کر چلنا ہو گا۔آقا نے نوکر کو بہت سخت سست سنائیں۔لیکن اب تو چڑیا کھیت چک گئیں تھیں کیا ہو سکتا تھا۔

سوچیے اور بتایئے:

مالک نے نوکر سے کیا کام کرنے کو کہا؟

مالک نے نوکر سے شوق سے پاؤں پھیلا کر سو جانے کو کہا۔

مالک کے بار بار پوچھنے پر نوکر کیا جواب دیتا تھا؟

مالک کے بار بار پوچھنے پر نوکر کہتا کہ آپ بے فکر رہیے اور اطمینان سے سو جائیے۔

فلسفی نوکر آسمان کے بارے میں کیا سوچ رہا تھا؟

فلسفی نوکر یہ سوچ رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ لمبا چوڑا اور بے کنار آسمان بغیر ستونوں کے کس طرح کھڑا کر رکھا ہے۔

تین پہر رات سے پہلے مالک کیوں اطمینان سے سو گیا ؟

تین پہر رات سے پہلے مالک نوکر کی باتوں میں آ کر بے فکری سے سو گیا۔

گھوڑا کس طرح چوری ہوا؟

منہ زور چور سرنگ لگا کر گھوڑا لے اڑا۔

گھوڑا چوری ہونے کے بعد آ قا پر کیا گذری؟

گھوڑا چوری ہونے کی خبر سن کر آقا کے ہوش اڑ گئے اور اسے بے حد افسوس ہوا۔

آقا نے نوکر کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

آقا نے نوکر کو بہت سخت سست سنائیں۔

خالی جگہ کو صحیح لفظ سے بھریے:

اس شہر کے چور بڑے بےدرد اور چوری کرنے میں نہایت دلیر ہیں۔
اس کے ساتھ اس کا نوکر بھی تھا۔
اپنے اس قیمتی اور تیز رفتار گھوڑے کی خود نگرانی کروں گا۔
ناچیز نوکر ساری رات جاگ کر گھوڑے کی نگرانی اورپاسبانی کرے گا۔
آپ بے فکر رہیے اور اطمینان سے سو جائیے۔
آسمان بغیر ستونوں کے کس طرح کھڑا کر رکھا ہے اور کیل گاڑنےمیں زمین کی مٹی کہاں غائب ہو جاتی ہے۔

نیچے دیے گئے جملوں کو صحیح ترتیب سے لکھیے۔

  • بعض چور بھی دانش مند اور اپنے کام میں بڑے ماہر ہوتے ہیں۔
  • غرض کہ مالک بے چارہ پھر نوکر کی باتوں میں آ کر بے فکری سے سو گیا۔
  • اگر تیرا جی سونے کو چا ہے تو سوجا۔
  • مجھے ڈر ہے کہ تو یوں ہی واہی تباہی سوچتا رہا تو تیری اس بے خبری سے فائدہ اٹھا کر چور ہمارا مال اسباب نہ چرا لے جائیں ۔
  • تو شوق سے پاؤں پھیلا کر سو جا۔
  • آقا تو تمام رات جاگے اور دو پیسے کا نوکر ساری رات آرام سے سوۓ ۔
  • ایسا ہی کوئی منہ زور چور سرنگ لگا کر گھوڑا لے اڑا۔

صحیح ترتیب:

  • تو شوق سے پاؤں پھیلا کر سو جا۔
  • آقا تو تمام رات جاگے اور دو پیسے کا نوکر ساری رات آرام سے سوۓ ۔
  • غرض کہ مالک بے چارہ پھر نوکر کی باتوں میں آ کر بے فکری سے سو گیا۔
  • مجھے ڈر ہے کہ تو یوں ہی واہی تباہی سوچتا رہا تو تیری اس بے خبری سے فائدہ اٹھا کر چور ہمارا مال اسباب نہ چرا لے جائیں ۔
  • اگر تیرا جی سونے کو چا ہے تو سوجا۔
  • بعض چور بھی دانش مند اور اپنے کام میں بڑے ماہر ہوتے ہیں
  • ایسا ہی کوئی منہ زور چور سرنگ لگا کر گھوڑا لے اڑا۔

نیچے لکھے ہوۓ لفظوں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے۔

شخص اجنبی شخص نے مجھ سے علی کے مکان کا پتا دریافت کیا۔
مالک اس مکان کا مالک کون ہے؟
نگرانی ہمیں اپنے تمام کام اپنی نگرانی میں کروانے چاہیے۔
دلیر علی ایک دلیر نوجوان تھا۔
آقا آقا نے نوکر کو رات بھر جاگنے کا حکم دیا۔
اطمینان بچے کو صیحیح سلامت دیکھ کر ماں نے اطمینان کا سانس لیا۔
غلام قدیم دور میں غلام آزاد کروانے کا رواج تھا۔
آسمان آسمان کا رنگ نیلا ہے۔

ان لفظوں کے متضاد لکھیے۔

نوکر مالک
ناکام کامیاب
زمین آسمان
لمبا چھوٹا
فائدہ نقصان
خواب حقیقت
آرام بے سکونی
دلیر بزدل
شام صبح
بے وقوف سمجھ دار

واحد سے جمع بنائیے:

واحد جمع
گھوڑا گھوڑوں
اونٹ اونٹوں
آنکھ آنکھوں
طرف اطراف
پیسے پیسوں
عزیز عزیزوں
ںوکر نوکروں
شہر شہروں

عملی کام:اس سبق سے اپنی پسند کے پانچ جملے لکھیے۔

  • آپ کا یہ ناچیز نوکر ساری رات جاگ کر گھوڑے کی نگرانی اور پاسبانی کرے گا۔
  • اس وقت یہ غلام سوچ رہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے زمین کو پانی پر کیوں ٹھہرا رکھا ہے؟
  • مجھے ڈر ہے کہ تو یوں ہی واہی تباہی سوچتا رہا تو تیری اس بے خبری سے فائدہ اٹھا کر چور ہمارا مال اسباب نہ چرا لے جائیں۔
  • اب میں سوچ رہا ہوں کہ اونٹ کے پیٹ میں گولیاں کون باندھتا ہے اور کیلے کے پتوں پر خود بہ خود استری کس طرح ہو جاتی ہے؟
  • آپ کا یہ غلام اس فکر میں ہے کہ گھوڑا چوری ہو جانے کے بعد اس کی زین اور خوگیر آپ کو اپنے سر پر رکھنا پڑے گا یا مجھ کو اپنے سر پر لاد کر چلنا ہو گا۔

اس کہانی کو اپنے لفظوں میں لکھیے۔

اوپر ملاحظہ کیجیے”خلاصہ سبق”