سبق لتا منگیشکر کا خلاصہ، سوالات و جوابات

0

کتاب “نئی آواز” برائے بارہویں جماعت۔

  • سبق نمبر 04: ترجمہ
  • مصنف کا نام:کمار گند ھرو
  • سبق کا نام: بے مثال گلوکارہ۔۔ لتا منگیشکر

سبق لتا منگیشکر کا خلاصہ:

کمار گند ھرو کا مضمون لتا منگیشکر ہندی سے اردو میں ترجمہ کردہ ہے۔ اس مضمون کے ذریعے انھوں نے لتا جیسی گلوکارہ کے فن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ لتا کی سریلی آواز انھوں نے ریڈیو پر سنی تھی جس نے انھیں بہت متاثر کیا۔ نام معلوم ہونے پر انھیں ان سے اور قربت محسوس ہوئی۔ لتا فلم برسات سے متواتر گاتی آرہیں تھیں ان سے پہلے نور جہاں کی گائیکی کا بہت شہرہ تھا لیکن لتا اس میدان میں بھی ان سے آگے نکل گئیں۔

ہندوستان میں ان کے مقابلے کی کوئی گلوکارہ نہ آئی۔انھوں نے بے پناہ فلمی گیت گانے کے ساتھ کلاسیکی موسیقی کے متعلق بھی لوگوں کا زاویہ نگاہ بدلا۔لتا کی مقبولیت کا اصل راز ان کی آواز کی نغمگی ہےاور لتا کے گانے کی خاصیت ان کی آواز کی لطافت ہے۔لتا کی آواز میں نرمی اور بے خود کر دینے والی کیفیت پائی جاتی ہے۔

لتا کے گائے ہوئے گیتوں میں یہ بات بہت آسان اور فطری معلوم ہوتی ہے کہ ان کے گائے گئے دو لفظوں کے بیچ کا فاصلہ ترنم سے بھرا ہوتا ہے اور سننے والوں کو یہ الفاظ ایک دوسرے میں سموئے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ لتا نے درد بھرے جذبات کی عکاسی بھی نہایت مؤثر انداز میں کی ہے۔ لتا نے تین منٹ کے وقفے کے اول درجے کے فلمی گیت گائے۔لتا فلمی سنگیت کی وسیع دنیا کی بے تاج بادشاہ ہیں۔ نصف صدی سے بھی زائد کے عرصے تک انھوں نے عوام میں اپنی مقبولیت قائم رکھی۔یہی وجہ ہے کہ بھارت کے کونے کونے کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کی شہرت کے چرچے ہیں۔

سوالات:

سوال نمبر 01:لتا منگیشکر کے گیت کا مصنف پر کیا اثر ہوا؟

لتا کی آواز نے مصنف کو بہت متاثر کیا۔ان کی آواز سن کر انھیں دوبارہ تحریک ملی کہ وہ دوبارہ کوشش سے اپنی آواز واپس حاصل کریں۔

سوال نمبر 02: مصنف نےکس گلوکار سے لتا کا موازنہ کیا؟

مصنف نے لتا منگیشکر کا مقابلہ ملکہ ترنم نور جہاں سے کیا ہے۔

سوال نمبر 03:لتا کی مقبولیت کا راز کیا ہے؟

لتا کی مقبولیت کا اصل راز ان کی آواز کی نغمگی ہے اور لتا کے گانے کی خاصیت اس کی آواز کی لطافت ہے۔لتا کی آواز میں نرمی اور بے خود کر دینے والی کیفیت پائی جاتی ہے۔

سوال نمبر 04: لتا کے گیتوں میں دو لفظوں کے بیچ کا فاصلہ کس طرح بھرا ہوتا ہے؟

لتا کے گیتوں میں دو لفظوں کے بیچ کا فاصلہ ترنم سے اس طرح بھرا ہوتا ہے کہ دونوں لفظ ایک دوسرے میں سمائے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔

سوال نمبر 05: لتا کے گائے ہوئے گیتوں میں کون سی بات آسان اور فطری معلوم ہوتی ہے؟

لتا کے گائے ہوئے گیتوں میں یہ بات بہت آسان اور فطری معلوم ہوتی ہے کہ ان کے گائے گئے دو لفظوں کے بیچ کا فاصلہ ترنم سے بھرا ہوتا ہے اور سننے والوں کو یہ لفظ ایک دوسرے میں سموئے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔

سوال نمبر 06: فلمی سنگیت میں کون سے لوک گیتوں سے فائدہ اٹھایا گیا؟

فلمی گیتوں میں راجستھانی،پنجابی اور بنگالی لوک گیتوں کے ذخیرے سے فائدہ اٹھایا گیا۔

زبان و قواعد:

نیچے لکھے ہوئے محاوروں کے معنی لکھیے اور انھیں اپنے جملوں میں استعمال کیجیے۔

رس کھولنا پراثرہونا لتا منگیشکر کی موسیقی کانوں میں رس گھولتی ہے۔
طوطی بولنا بہت شہرت ہونا ایک زمانے میں پورے ہندوستان میں ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز کا طوطی بولتا تھا۔
سر دھننا وجد میں آجانا اس کی پر تاثیر آواز سن کر سب حاضرین محفل سر دھننے لگے۔
میدان میں آنا مقابلہ کرنا ملکہ ترنم نور جہاں کے مقابلے میں لتا منگیشکر موسیقی کے میدان میں آئیں۔