صنعت مبالغہ

0

کسی شخص یا چیز کی تعریف یا مذمت اس حد تک کرنا کہ سننے والے کو یہ گمان ہو کہ اس وصف یا ذم کا کوئی اور مرتبہ باقی نہیں رہا۔ اس کی ایک قسم “غلو” ہے۔

غلو کہتے ہیں، جس بات کا دعویٰ کیا گیا ہو وہ عادت اور عقل دونوں کے لحاظ سے قرین قیاس نہ ہو۔ جیسے:

آج پھر یاد آگئے کچھ بیتے دن
آج پھر آنکھوں سے دریا بہہ گیا

عادتاً اور عقلاً دونوں لحاظ سے آنکھوں سے دریا کا بہنا قرین قیاس نہیں ہے لیکن شاعر نے “دریا” بول کر ‘کثرت اشک’ مراد لیا ہے۔