صنعت ایہام

0

اس کے معنی ہیں وہم میں ڈالنا۔ شاعر عموماً ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے جس میں اس کا مقصد معنی بعید کی طرف اشارہ کرنا ہوتا ہے۔اس کی ایک اور تعریف یوں ہو سکتی ہیں۔

کلام میں ایسا لفظ لایا جائے جو ذو معنی ہو۔ ایک قریب مفہوم ہو جس کی طرف فوری ذہن منتقل ہو اور دوسرا مفہوم بعید ہو جو غور کرنے کے بعد سمجھ میں آئے لیکن شاعر کا مقصد مفہوم بعید سے ہوتا ہے۔ صنعت ایہام کی ایک خوبصورت مثال ملاحظہ فرمائیے۔

شعلے جو اٹھے آتشِ رخسارِ یار کے
بالے کی مچھلیوں کو سمندر بنا دیا