صنعت ترصیع

0

یہ ایسی صنعت ہے جس میں شعر کے دونوں مصروں کے تمام ارکان باہم ہم وزن و ہم سجع ہوں عموماً سجع کو نثر کی صنعت میں شمار کیا جاتا ہے یا ایسے الفاظ جن کی آخری آوازیں ایک جیسی ہوں جیسے یار، غار، انکار، افکار وغیرہ۔

اس صنعت کی مثالیں ملاحظہ ہوں

باصر ہیں یہ بصیر ہیں اہل وفا ہیں یہ
قادر ہیں یہ قدیر ہیں اہل سخا ہیں یہ
صاحب تحقیق را جلوت عزیز
صاحب تخلیق را خلوت عزیز