صنعت تضاد

0

تضاد کہتے ہیں شعر میں ایسے الفاظ کو ایک ساتھ لایا جائے جن میں بہ اعتبار معنی تضاد یعنی ضد پائی جائے۔یہ شاعری میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی صنعت ہے۔ اس کو تکافؤ، طباق بھی کہتے ہیں۔ اس کی ایک مثال ملاحظہ ہو۔

اسے فکر کیا سزا و جزا کی
تیری آرزو جس نے صبح و مسا کی

اس شعر میں ‘صبح’ و ‘مسا’ (شام) میں معنوی تضاد ہے۔

ایک اور مثال دیکھیے۔

امیر شہر کو اس سے غرض کیا
فقیر شہر کب سے دربدر ہے