صنعت منقوطہ

0

ایسا شعر یا ایسا کلام جس میں تمام الفاظ نقطہ دار استعمال ہوئے ہوں کہا جائے گا کہ اس میں صنعت منقوطہ استعمال ہوئی ہے جیسے:

نے تیغ نے شقی بچے نے تیغ زن بچے
بینی بچی نے چین جبین نے ذقن بچے

صنعت غیر منقوطہ

ایسا شعر یا ایسا کلام جس میں کوئی بھی لفظ نقطے والا نہ استعمال ہوا ہو تو کہا جائے گا کہ اس شعر میں صنعت غیر منقوطہ استعمال ہوئی ہے۔جیسے:

اور کسی کا آسرا ہو سر گروہ اس راہ کا
آسرا اللہ اور آل رسول اللہ کا

صنعت ذوالقوافی

ایسا شعر یا ایسا کلام جس میں دو قافیے استعمال ہوئے ہوں تو صنعت ذوالقوافی والا شعر کہلایا جائے گا جیسے:

صبا اڑا کے نہ لے جا میرا غبار کہیں
کہ مجھ سے چھوٹنے کی آستان یار نہیں