صنعت تلمیح

0

تلمیح سے مراد شعر یا کلام میں کسی مشہور قصے، واقعے، کردار، شخصیت یا مذہبی روایت کی طرف اشارہ کرنا ہوتا ہے۔تلمیح کے الفاظ بظاہر مختصر ہوتے ہیں لیکن اس کے پیچھے پورا قصہ یا پوری تاریخ چھپی ہوتی ہے۔ مثلاً:

ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا اور نہ بندہ نواز

کیا وہ نمرود کی خدائی تھی
بندگی میں میرا بھلا نہ ہوا