کنایہ کی تعریف

0

کنایہ کی لغوی معنی ہیں ‘چھپا ہوا اشارہ یا چھپی ہوئی بات’۔ جب کوئی لفظ اپنے حقیقی اور مجازی معنوں میں استعمال ہوتا ہے تو کنایہ کہلاتا ہے۔

کنایہ میں کوئی لفظ اپنے حقیقی معنوں کے بجائے مجازی معنوں میں اس طرح استعمال ہوتا ہے کہ اس کے حقیقی معنی بھی مراد لیے جا سکتے ہیں۔ یعنی بولنے والا ایک لفظ بول کر اس کے مجازی معنوں کی طرف اشارہ کر دے گا لیکن اس کے حقیقی معنی مراد لینا بھی غلط نہ ہوگا۔ مثلاً:

“بال سفید ہوگئے لیکن عادتیں نہ بدلیں”

یہاں مجازی معنوں میں بال سفید ہونے سے مراد بڑھاپا ہے۔ لیکن حقیقی معنوں میں بال سفید ہونا بھی درست ہے۔

  • ایک شعر میں کنایہ کی مثال دیکھتے ہیں۔
بند اس قفل میں ہے علم ان کا
جس کی کنجی کا کچھ نہیں ہے پتہ

علم کا ایسے قفل میں بند ہونا جس کی کنجی کا کچھ پتہ نہ ہو۔ کنایتا یہ کہا گیا ہے کہ علم جس کی رسائی نہ ہو سکے، بے فائدہ ہے۔

Mock Test 10

کنایہ کی تعریف 1