Back to: Allama Iqbal Course Notes
- خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
- خودی ہے تیغ فساں لاالہ الا اللہ
- یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
- صنم کدہ ہے جہاں لا الہٰ الا اللہ
- کیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سودا
- فریب سود و زیاں لا الہ اللہ
- یہ مال و دولت دنیا، یہ رشتہ و پیوند
- بتان وہم و گماں لا الہ الا اللہ
- خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زناری
- نہ ہے زماں نہ مکاں لا الہ الا اللہ
- یہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہیں پابند
- بہار ہو کہ خزاں لا الہ الا اللہ
- اگرچہ بُت ہیں جماعت کی آستینوں میں
- مجھے ہے حکم اذاں لا الہٰ الاللہ