لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنّا میری

0
  • لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنّا میری
  • زندگی شمّع کی صورت ہو خُدایا میری
  • دُورِ دنیا کا میرے دم سے اندھیرا ہو جائے
  • ہر جگہ میرے چمکنے سے اُجالا ہو جاۓ
  • ہو میرے دم سے یونہی میرے وطن کی زِینت
  • جِس طرح پھُولوں سے ہوتی ہے چمن کی زِینت
  • زِندگی ہو میری پروانے کی صورت یا رب
  • علم کی شمع سے ہو مُجھ کو محبّت یا رب
  • ہو میرا کام غریبوں کی حِمایت کرنا
  • دردمندوُں سے، ضعیفوں سے محبت کرنا
  • مرے اللّہ! ہر بُرائی سے بچانا مُجھ کو
  • نیک جو راہ ہو اُسی رہ پہ چلانا مجھ کو
-علامہ اقبال