نماز تحیۃ المسجد کا بیان

0

تحیة المسجد

اس نماز سے مقصود مسجد کی تعظیم ہے جو در حقیقت خدا ہی کی تعظیم ہے کیونکہ مکان کی تعظیم صاحب مکان کی تعظیم کے خیال سے ہوتی ہے۔ ارشاد فرمایا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو چاہیے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز نفل پڑھ لے۔
(بخاری و مسلم)

اگر مسجد میں ایسے وقت داخل ہو کہ اس وقت نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ مثلاً زوال کا وقت ہو تو بغیر نماز پڑھے ہی بیٹھ جائے، اس وقت تحیة الوضو و تحىة المسجد یا اور کوئی نفل نماز نہ پڑھے۔