نماز اوابین کی فضیلت

0

اوابین عام طور سے ان نوافل کے لیے یہ لفظ بولا جاتا ہے جو مغرب کی نماز کے بعد پڑھے جاتے ہیں،مغرب کے بعد فرض اور سنتوں کے بعد چھ رکعت پڑھنے کا ثواب ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعت پڑھ لے جن کے درمیان کوئی بری بات نہ کرے تو یہ چھ رکعتیں اس کے لیے 12 سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔(مشکوة)

اگر فرصت زیادہ نہ ہو تو سنتوں کو ملا کر ہی چھ رکعتیں پڑھ لیں۔ حضرت عمار بن یاسر کے صاحبزادے محمد بن عمار رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے والد ماجد عمار بن یاسر کو دیکھا کہ وہ مغرب کے بعد دو رکعت پڑھتے تھے اور بیان فرماتے تھے کہ میں نے اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ مغرب کے بعد چھ رکعتیں پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ جو بندہ مغرب کے بعد چھ رکعتیں پڑھے اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔

مسئلہ:

مغرب کے فرضوں کے بعد دو رکعت نفل پڑھ کر صرف ٦/ رکعت سنت دو رکعت نفل اور پڑھ لیں تو اوابین کی فضیلت حاصل ہو جاتی ہے۔