نماز کے مکروہات

0

مکروہات نماز

  • ١.کوکھ پر ہاتھ رکھنا۔
  • ٢. کپڑا سمیٹنا۔
  • ٣. جسم یا کپڑے سے کھیلنا۔
  • ٤. انگلیاں چٹخانا۔
  • ٥. دائیں بائیں گردن موڑنا۔
  • ٦. انگڑائی لینا۔
  • ٧. کتے کی طرح بیٹھنا۔
  • ٨. چادر وغیرہ کو لٹکا ہوا چھوڑ دینا یعنی نہ لپیٹنا۔
  • ٩. بغیر عذر کے چار زانو بیٹھنا۔
  • ١٠. سامنے یاسر پر تصویر ہونا۔
  • ١١. تصویر والے کپڑے میں نماز پڑھنا۔
  • ١٢. پیشاب یا پاخانہ یا بھوک کا تقاضہ ہوتے ہوئے نماز پڑھنا۔
  • ١٣. آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنا۔

مفسدات نماز

  • ١.بات کرنا تھوڑی ہو یا بہت قصداً ہو یا بھول کر۔
  • ٢. سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا۔
  • ٣. چھینکنے والے کے جواب میں یرحمک اللہ کہنا۔
  • ٤. رنج کی خبر سن کر انا للہ و انا الیہ راجعون پورا یا تھوڑا سا پڑھنا یا اچھی خبر سن کر الحمدللہ کہنا یا عجیب چیز سن کر سبحان اللہ کہنا۔
  • ٥. دکھ یا تکلیف کی وجہ سے آہ ،اوہ یا اف کرنا۔
  • ٦. قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا۔
  • ٧. الحمد شریف یا سورہ وغیرہ میں ایسی غلطی کرنا جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔
  • ٨. عمل کثیر مثلا ایسا کام کرنا جس سے دیکھنے والا یہ سمجھے کہ یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا ہے یا دونوں ہاتھوں سے کوئی کام کرنا۔
  • ٩. قصداً یا بھول کر کچھ کھانا پینا۔
  • ١٠. قبلہ سے سینہ پھر جانا۔
  • ١١. درد یا مصیبت کی وجہ سے اتنا رونا کہ آواز میں حرف نکل جائے۔
  • ١٣. نماز میں ہنسنا۔