تحیۃ الوضو کا بیان

0

تحیةالوضو

  • رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ جب بھی میں کبھی جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے آگے تمہاری آہٹ سنی۔ لہٰذا بتاؤ کہ تم مجھ سے پہلے جنت میں کیسے پہونچے۔ انہوں نے عرض کیا یارسول اللہﷺ میں نے جب کبھی اذان دی تو دو رکعتیں نفل نماز کی ضرور پڑھیں اور جب بھی میرا وضو ٹوٹا تو اسی وقت وضو کیا اور وضو کے بعد اللہ کے لئے دو رکعت نماز پڑھنے کی ایسی پابندی کی کہ گویا یہ دو رکعتیں مجھ پر فرض ہیں۔ یہ سن کر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان ہی دو رکعتوں کی وجہ سے تم کو یہ درجہ ملا۔۔ (ترمذی شریف)
  • تحیۃ الوضوء جسے صلاۃ سنۃ الوضوء بھی کہتے ہیں مستقل نمازنہیں بلکہ یہ ایک نفل نماز ہے جو وضو کرنے کی وجہ سے پڑھی جاتی ہے۔