نماز کی سنتیں و مستحبات

0

نماز کی سنتیں

  • ١.تکبیر تحریمہ کے وقت دونوں ہاتھ اٹھانا۔
  • ٢. مردوں کو ناف کے نیچے اور عورتوں کو سینے پر ہاتھ باندھنا۔
  • ٣. ثناء یعنی سبحانک اللہم آخرتک پڑھنا۔
  • ٤. اعوذ باللہ پوری پڑھنا۔
  • ٥. بسم اللہ پوری پڑھنا۔
  • ٦. رکوع اور سجدے کو جاتے وقت بلکہ ہر ایک رکن سے دوسرے رکن میں منتقل ہونے تک تک اللہ اکبر کہنا۔
  • ٧. رکوع سےاٹھتےوقت سمع اللہ لمن حمدہ اور ربنا لک الحمد کہنا۔
  • ٨. رکوع میں سبحان ربی العظیم کم سے کم تین مرتبہ کہنا۔
  • ٩. سجدے میں کم سے کم تین مرتبہ سبحان ربی الاعلیٰ کہنا۔
  • ١٠. دونوں سجدوں کے درمیان اور التحیات کیلئے مردوں کو بائیں پاؤں پر بیٹھنا اورداہنا پاؤں کھڑا کرنا اور عورتوں کو دونوں پاؤں سیدھی طرف نکال کر مقعد کے بائیں حصہ پر بیٹھنا۔
  • ١١. درود شریف پڑھنا۔
  • ١٢.درود کے بعد دعا پڑھنا۔
  • ١٣. سلام کے وقت دائیں بائیں منھ پھیرنا۔
  • ١٤ سلام میں فرشتوں کی نیت کرنا۔

نماز کے مستحبات

  • ١. جہاں تک ممکن ہو کھانسی کو روکنا۔
  • ٢. جمائی آئے تو منہ بند کرنا۔
  • ٣.کھڑے ہونے کی حالت میں سجدہ کی جگہ اور رکوع میں قدموں پر اور سجدے میں ناک پر،بیٹھے ہوئے گود میں اور سلام کے وقت کاندھے پر نظر رکھنا۔