نماز کے فرائض و واجبات

0

فرائض نماز

نماز کے چودہ فرائض ہیں جن میں سے چند ایسے ہیں جن کا نماز سے پہلے ہونا ضروری ہے اور ان کو نماز کے خارجی فرائض اور شرائط نماز بھی کہا جاتا ہے۔

  • ١.بدن پاک ہونا۔
  • ٢.کپڑوں کا پاک ہونا۔
  • ٣.ستر عورت یعنی مردوں کو ناف سےگھٹنوں تک اور عورتوں کو چہرے اور ہتھیلیوں اور قدموں کے علاوہ تمام بدن کا ڈھانپنا فرض ہے۔
  • ٤.نماز کی جگہ کا پاک ہونا۔
  • ٥. نماز کا وقت ہونا۔
  • ٦.قبلہ کی طرف رخ کرنا۔
  • ٧.نماز کی نیت کرنا۔
  • ٨. تکبیر تحریمہ۔
  • ٩.قیام یعنی کھڑا ہونا۔
  • ١٠.قرأت یعنی ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں یا ایک چھوٹی سورہ پڑھنا۔
  • ١١.رکوع کرنا۔
  • ١٢.سجدہ کرنا۔
  • ١٣.قعدہ اخیرہ اپنے ارادے سے نماز ختم کرنا۔

نوٹ: اگر ان میں سے کوئی چیز بھی جان کر یا بھول کر رہ جائے تو سجدہ سہوکرنے سے نماز نہ ہوگی۔

واجبات نماز

  • ١.الحمد پڑھنا۔
  • ٢.الحمد کے ساتھ کوئی سورة ملانا۔
  • ٣.فرضوں کی پہلی دو رکعتوں میں قرأت کرنا۔
  • ٤.الحمد کو سورة سے پہلے پڑھنا۔
  • ٥.رکوع کر کے سیدھا کھڑا ہونا۔
  • ٦.دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا۔
  • ٧.پہلا قعدہ کرنا۔
  • ٨.التحیات پڑھنا۔
  • ٩.لفظ سلام سے نماز ختم کرنا۔
  • ١٠.امام کے لئے مغرب و عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں اور فجر و جمعہ و عیدین اور تراویح کی سب رکعتوں میں قرأت بلند آواز کے ساتھ پڑھنا۔
  • ١١.وتر میں دعائے قنوت پڑھنا۔
  • ١٢. عیدین میں چھ زائد تکبیریں کہنا۔

نوٹ: واجبات میں سے بھول کر چھوٹ جائے تو سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا، اگر قصداً کسی واجب کو چھوڑ دیا تو دوبارہ نماز پڑھنا واجب ہے،سجدہ سہو سے بھی کام نہیں چلے گا۔