نمازوں کے اوقات

0

فجر کا وقت صبح صادق ہوتے ہی شروع ہو جاتا ہے اور طلوع آفتاب شروع ہونے تک باقی رہتا ہے،ظہر کا وقت سورج ڈھل جانے کے بعد سے شروع ہوجاتا ہے اور جب تک ہر چیز کا سایہ اس سے دوگنا نہ ہوجائے اس وقت تک باقی رہتا ہے، دوگنا سے مراد اصلی سایہ کے علاوہ ہے، اصلی سایہ وہ ہے جو عین زوال کے وقت ہوتا ہے۔

ظہر کا وقت ختم ہونے کے بعد عصر کا وقت شروع ہو جاتا ہے اورسورج چھپنے تک باقی رہتا ہے لیکن جب سورج زرد ہوجائے تو عصر کا وقت مکروہ ہوجاتا ہے۔ جب سورج چھپ جائے تو مغرب کا وقت شروع ہو جاتا ہے جو سفید شفق غائب ہونے تک رہتا ہے، ہندوستان اور پاکستان کے علاقوں میں کم از کم سوا گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ گھنٹہ مغرب کا وقت رہتا ہےمغرب کاوقت ختم ہوتے ہی عشاء کا وقت شروع ہو جاتا ہے جو صبح صادق تک رہتا ہے لیکن آدھی رات کے بعد عشاء کا وقت مکروہ ہوجاتا ہے۔

مسئلہ: جو وقت عشاء کا ہے وہی نماز وتر کا بھی ہے،مگر وتر کی نماز عشاء کے فرضوں سے پہلے نہیں پڑھی جا سکتی۔