NCERT 8th Class Urdu Book 2022 Solutions | چوں چوں بیگم

0
  • کتاب”جان پہچان”برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر17: کہانی
  • مصنف کا نام: شفیقہ فرحت
  • سبق کا نام: چوں چوں بیگم

خلاصہ سبق:

اس سبق میں “چوں چوں بیگم” کے عنوان سے ایک چڑیا کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ایک گھر میں ننھی منی سی چڑیانے بڑی محنت اور لگن سے اپنا گھونسلہ بنایا۔ وہ تنکوں ،درختوں کے پتوں ، کپڑے کی کترنوں اور طرح طرح کے دھاگوں اور ستلیوں سے اپنا گھونسلہ بناتی ہے۔ شام ہوتے ہوتے اس کا گھونسلہ تیار ہو گیا۔جب سب لوگ اپنے گھروں میں بے فکری کی نیند موسموں کی شدت سے بچے سو رہے تھے۔ ابھی گھونسلہ بنے دو ہی دن ہوئے تھے کہ مالک مکان نے نوکر سے گھونسلہ تڑوا دیا۔

چڑیا کو بہت دکھ ہوا اور اس نے بہت محنت سے دوبارہ گھونسلہ بنانا شروع کر دیا۔مگر اس بار نوکر نے بننے سے پہلے ہی گھونسلہ توڑ دیا۔ چڑیا بہت غمگین تھی کہ اس کا گھر بننے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا تھا۔ کسی پرندے کو قید کرنے سے بھی زیادہ بڑا ظلم اس کا گھر توڑنا تھا۔

کچھ دنوں بعد نوکر کے چھٹی پر جانے پر چڑیا نے نیا گھونسلہ بنا کر اس میں انڈے دے دیے۔ جلد ہی اس میں دو ننھے منھے بچے آگئے۔ بچوں سے سبھی کو پیار ہو گیااور اب کی بار کسی نے گھونسلہ نہ توڑا۔ساتھ ہی چڑیا کے گھونسلے میں کتابیں پیک کرنے کے لیے ستلی ، سوئی دھاگہ ،سیفٹی پن، ہیئر پن جیسی ضرورت کی چیزیں بھی مل جاتی تھیں۔

چڑیا کے گھونسلے سے جب کھوئی ہوئی انگھوٹھی حفاظت سے رکھی ملی تو مالک اس کے اس کام سے خوش ہوئے۔چڑیا نے مالک تک بھی ان کا خط چونچ کے ذریعے پہنچایا۔ چڑیا نے موقع ملتے ہی اپنے محسن کا احسان چکا دیا۔یوں پرندوں اور انسانوں کی دوستی برسوں سے چلی آرہی ہے۔

سوچیے اور بتایئے:

چڑیا اپنا گھونسلہ کس طرح بناتی ہے؟

چڑیا بڑی محنت اور لگن سے اپنا گھونسلہ بناتی ہے۔ وہ تنکوں ،درختوں کے پتوں ، کپڑے کی کترنوں اور طرح طرح کے دھاگوں اور ستلیوں سے اپنا گھونسلہ بناتی ہے۔

گھر کی چھت ہمارے لیے کیوں ضروری ہے؟

گھر کی چھت ہمیں موسموں کی شدت سے بچاتی ہے۔ جب باہر سخت گرمی ہو،لو چل رہی ہویا بارش کا موسم ہو۔گھر کی چھت ہمیں گرمی،سردی اور بھیگنے سے بچاتی ہے۔

چڑیا کے گھونسلے میں کون کون سی چیز میں مل جاتی تھیں؟

چڑیا کے گھونسلے میں کتابیں پیک کرنے کے لیے ستلی ، سوئی دھاگہ ،سیفٹی پن، ہیئر پن مل جاتی ہے۔

چڑیا کے کس کام سے مالک بہت خوش ہوۓ؟

چڑیا کے گھونسلے سے جب کھوئی ہوئی انگھوٹھی ملی تو مالک اس کے اس کام سے خوش ہوئے۔

خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے بھریے:

میٹھے ،لفافہ ، مکان ،گھونسلہ ،دوستی۔

  • چڑیا بڑی محنت اور لگن سے اپنا گھونسلہ بنانے میں لگی ہوئی تھی ۔
  • انسان کی بنیادی ضرورتیں روٹی ، کپڑا اور مکان ہیں۔
  • چڑیوں کی چوں چوں دنیا کے بہت سے میٹھے نغموں میں سے ایک ہے۔
  • چڑیا اپنی چونچ میں مالک کا ایک لفافہ لے کر آئی اور دروازے پر گرادیا۔
  • چڑیوں اور انسانوں کی دوستی صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔

نیچے لکھے ہوۓ لفظوں کے واحد لکھیے :

کپڑے کپڑا
ضرورتیں ضرورت
کتابیں کتاب
چیزیں چیز
چہکاریں چہکار

عملی کام:اس بات پر غور کیجیے کہ آپ کا گھر سردی ، گرمی اور برسات کے موسموں سے آپ کو کس طرح محفوظ رکھتا ہے۔اس کے بارے میں پانچ جملے لکھیے۔

  • گھر انسان کو موسمی اثرات اور موسموں کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے۔
  • گھر ہمیں دھوپ کی شدت سے بچاتا ہے۔
  • گھر ہمیں بارش سے محفوظ رکھتا ہے۔
  • گھر کی چار دیواری ہمیں جنگلی جانوروں سے بچاتی ہے۔
  • گھر میں انسان اپنے رشتوں کے ساتھ باہمی محبت سے رہ سکتا ہے۔

آپ اپنے گھر، اسکول یا آس پاس کے علاقے میں چڑیا کا گھونسلہ تلاش کیجیے، اس کوغور سے دیکھیے اور اس کے بارے میں لکھیے۔

ہمارے گھر میں انگور کی بیل ہے۔ اس پر ایک ننھی چڑیا نے اپنا گھونسلہ بنا رکھا ہے۔ اس چڑیا نے تنکا تنکا باریک گھاس جمع کرکے نہایت نفاست سے لٹکا ہوا گھونسلہ بنا یا ہے۔ یہ گھونسلہ بیضوی شکل کا بنا ہوا اور اوپر سے ایک شاخ کے ساتھ لٹکا ہوا ہے۔ اس ٹوکری نما گھونسلے میں ایک داخلی دروازہ ہے۔ ننھی چڑیا اس میں انڈے دے رکھے ہیں۔ وہ ان انڈوں کو سیتی ہے بہت جلد اس میں سے ننھے بچے نکل آئیں گے۔ جس سے صرف چڑیا کے گھر میں ہی نہیں بلکہ ہمارے گھر کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔