Urdu Guldasta Class 8 Notes | Chapter 6 | اردو کا ایک انوکھا ادیب ابنِ صفی

0
  • کتاب” اُردو گلدستہ”برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر06:مضمون
  • سبق کا نام : اردو کا ایک انوکھا ادیب ابنِ صفی

خلاصہ سبق:

اس سبق میں جاسوسی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ابن کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ابن صفی کا اصل نام اسرار احمد تھا۔وہ اتر پردیش کے ضلع الہ آباد کے ایک قصبے نارہ میں پیدا ہوئے۔الہ آباد یونیورسٹی کے طالب علم رہے۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ ان کی جاسوسی ناول نگاری ہے۔

ابں صفی کے حوالے سے جو خیال ہے کہ یہ ایک مخصوص طبقہ فکر کے لوگوں کی جاگیر ہیں تو یہ رویہ غلط ہے۔ کیوں کہ ان کی کتابیں ہر طبقے کے لوگوں میں مقبول ہوئیں۔ ان کے ناولوں کو خریدنے کے لیے کبھی لوگوں کو قطاریں لگ جاتی تھیں۔اپنی سنجیدگی کا بھرم رکھنے والے بھی چھپ کر ان کے ناول پڑھا کرتے تھے۔الہ آباد کے ایک ادارے نے ہر مہینہ جاسوسی دںیا کے نام سے رسالے کا اجراء کیا۔

ابن صفی کے ناولوں میں کرنل فریدی، کیپٹن حمید، عمران اور قاسم وغیرہ ان کے مستقل کردار ہیں۔ان کرداروں کی کشش تھی کہ لوگ انھیں حقیقی سمجھنے لگی۔ آپ نے مغربی پلاٹ کے ناولوں کو ہندوستانی رنگ میں لپیٹ کر پیش کیا۔جاسوسی ادب میں ابن صفی سے پہلے ظفر عمر اور تیرتھ رام فیروز پوری ںے شہرت پائی۔لیکن ابن صفی کے تخیل اور قوت داخلہ کا کوئی جواب نہیں۔

ان کا اسلوب رواں شستہ اور حس مزاح شدید تھی۔مکالمہ،کردار،واقعات اور منظر نگاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ان کے مشہور ناولوں میں دلیر مجرم،سائےکی لاش ، شیطانی جھیل ، خون کا دریا ، ڈیڑھ متوالے، عجیب آوازیں، لڑکیوں کا جزیرہ ، خوفناک جنگل ، پیاسا سمندر، مصنوی ناک اور قاصد کی تلاش شامل ہیں۔ابن صفی کے ناولوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان کے ہر ناول کا قصہ ان کی گہری انسان دوستی کے گردگھومتا ہے۔

انھیں جرائم سے، بدعنوانیوں سے، بے ایمانی اور قوم فروشی سے نفرت تھی ۔ وہ اعلی معاشرتی قدروں کے ترجمان تھے۔ اس لیے ان کا ہیر وسماج کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں پر ہمیشہ غالب آ تا ہے، اور جرائم کا پردہ فاش کرتا ہے۔ابن صفی کی زندگی کا چراغ باون سال کی عمر میں 26 جولائی 1980ء کو بجھ گیا۔ مگر جاسوسی ادب کی تاریخ میں کوئی ان کا ثانی پیدا نہ ہو سکا۔

سوچیے اور بتایئے:

ابن صفی کا اصل نام کیا تھا اور وہ کہاں پیدا ہوۓ؟

ابن صفی کا اصل نام اسرار احمد تھا۔وہ اتر پردیش کے ضلع الہ آباد کے ایک قصبے نارہ میں پیدا ہوئے۔

اردو زبان وادب میں ابن صفی کیوں مشہور ہیں؟

اردو زبان و ادب میں ابن صفی اپنے جاسوسی ناولوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

ابن صفی کے مستقل کرداروں کے نام لکھیے۔

ابن صفی کے ناولوں میں کرنل فریدی، کیپٹن حمید، عمران اور قاسم وغیرہ ان کے مستقل کردار ہیں۔

جاسوی ادب میں ابن صفی سے پہلے کن لوگوں نے شہرت پائی ؟

جاسوسی ادب میں ابن صفی سے پہلے ظفر عمر اور تیرتھ رام فیروز پوری ںے شہرت پائی۔

ابن صفی کے ناولوں کی خصوصیات کیا ہیں؟

ابن صفی کے ناول لوگوں کے تجسس کو ابھارتے ہیں۔ ان کے کرداروں میں ایسی کشش تھی کہ لوگ انھیں حقیقی سمجھنے لگے۔ان کے ناول رواں دواں اور اسلوب شستہ تھا۔مکالمہ،کردار،واقعات اور منظر نگاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

ابن صفی کے کچھ مشہور ناولوں کے نام لکھیے۔

ان کے مشہور ناولوں میں دلیر مجرم،سائےکی لاش ، شیطانی جھیل ، خون کا دریا ، ڈیڑھ متوالے، عجیب آوازیں، لڑکیوں کا جزیرہ ، خوفناک جنگل ، پیاسا سمندر، مصنوی ناک اور قاصد کی تلاش شامل ہیں۔