Nazam Sabr Ka Phal | Jaan Pehchaan Chjapter 4 | نظم صبر کا پھل کی تشریح:

0
  • کتاب”جان پہچان”برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر04:نظم
  • شاعر کا نام: مظفر حنفی
  • نظم کا نام: صبر کا پھل

نظم صبر کا پھل کی تشریح:

امرودوں پر لدے پڑے ہیں
گدراۓ پھل ہفتے بھر سے
جب موقع دعوت دیتا ہو
بندہ کیوں کھانے سے ترسے
کیا کہتے ہو بھائی جان!

یہ اشعار مظفر حنفی کی نظم ” صبر کا پھل ” سے لیے گئے ہیں۔ اس بند میں شاعر ایک باغ کا منظر بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ باغ میں موجود امرودوں کے درخت پھل سے لدے ہوئے ہیں۔ ہفتے بھر میں یہ پھل پکنے کے قریب ہیں۔ یہ امرود ہمیں دعوت نظارہ دیتے ہوئے اپنی طرف کھانے کو بلاتے ہیں تو ہم کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر انھیں کھا لیں۔ ہمیں انھیں کانے کو کیوں ترسیں۔ کیا کہتے ہو بھائی جان۔

املی کی نیچی ڈالی پر
جھول رہے ہیں پانچ کتارے
خربوزوں کی میٹھی خوشبو
چیخ رہی ہے آ رے آ رے
کیا کہتے ہو بھائی جان!

اس بند میں شاعر باغ کے ایک اور منظر کی تصویر کشی کرتے ہوئے کہتا ہے کہ باغ میں املی کی نیچی نیچی ڈالیاں ہیں اس پر املی کی لمبی لمبی کتاریں جھول رہی ہیں۔یہی نہیں بلکہ خربوزوں کی میٹھی خوشبو چیخ چیخ کہ بلا رہی ہے کہ آؤ مجھے کھا لو۔ تو کہتے ہو بھائی کھانا چاہیے یا نہیں۔

اپنا رستہ دیکھ رہے ہیں
آٹھ شریفے آنکھیں پھاڑے
اس چھوٹے تالاب کے اندر
کو کا بیلی اور سنگھاڑے
کیا کہتے ہو بھائی جان!

اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ باغ میں آٹھ شریفے کے پھل بھی آنکھیں پھاڑے ہمیں اپنا رستہ دکھا رہے ہیں۔ اور چھوٹے سے تالاب کے اندر جو باغ میں موجود ہے وہاں کوکا بیلی اور سنگھاڑے بھی اپنے پاس آنے کی دعوت دیتے ہیں تو کیا کہتے ہو۔

ہم بھی ہاتھ بڑھا سکتے ہیں
آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے
قول مگر سچا ہے یہ بھی
صبر کا پھل میٹھا ہوتا
کیا کہتے ہو بھائی جان!

اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ ہم ان سب چیزوں کی طرف ہاتھ بڑھا سکتے ہیں۔ بعد میں دیکھ لیں گے کہ کیا ہو گا۔ مگر یہ بات بھی سچ ہے کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے تو تم اس بارے کیا کہتے ہو۔

سوچیے اور بتایئے:

نظم میں کن پھلوں کا ذکر کیا گیا ہے؟

نظم میں امرود ، خربوزے، املی ، شریفے اور سنگھاڑے کا ذکر ہے۔

چھوٹے تالاب کے اندر کیا ہے؟

چھوٹے تالاب کے اندر کوکا بیلی اور سنگھاڑے ہیں۔

اس شعر کا مطلب لکھیے۔

قول مگر سچا ہے یہ بھی
صبر کا پھل میٹھا ہوتا

اس شعر سے مراد ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ صبر کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے کہ آپ اگر کسی چیز پر صبر کرتے ہیں تو آپ کو اس کا بہتر اجر یا پھل ملتا ہے۔

نیچے دیے گئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

خوشبو مجھے چنبیلی کی خوشبو پسند ہے۔
موقع مجھے پہلی مرتبہ کرکٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا۔
صبر صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔
سچا سچا انسان کبھی رسوا نہیں ہوتا۔

امرود، املی اور شریفہ پھلوں کے نام ہیں ۔کسی شخص، جگہ یا چیز کے نام کو اسم کہتے ہیں جیسے نجمہ، دلی، کتاب ۔ پانچ ایسے جملے لکھیے جن میں کسی اسم کا استعمال کیا گیا ہو۔

احمد آج ملک سے باہر جانے کے لیے روانہ ہوا۔
ہم چڑیا گھر کی سیر کے لیے گئے۔
مجھے “بانگ درا”۔ کتاب خریدنی ہے۔
شیر جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے۔
امرود میٹھا پھل ہے۔

نیچے دیے ہوۓ مصرعوں کو ترتیب سے لکھیے۔

چیخ رہی ہے آ رے آ رے
جھول رہے ہیں پانچ کتارے
املی کی نیچی ڈالی پر
خربوزوں کی میٹھی خوشبو

املی کی نیچی ڈالی پر
جھول رہے ہیں پانچ کتارے
خربوزوں کی میٹھی خوشبو
چیخ رہی ہے آ رے آ رے

عملی کام :نظم میں جن پھلوں کا ذکر آیا ہے ان کے بارے میں ایک ایک جملہ لکھیے ۔

امرود مجھے کچے اور رسیلے امرود پسند ہیں۔
املی املی کھٹی ہوتی ہے۔
خربوزہ خربوزہ پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔
شریفے مجھے شریفے پسند ہیں۔