شارک مچھلی

0

سبق کا خلاصہ

“شارک مچھلی” کہانی جاوید اختر کی ہے۔ اس میں انہوں نے شارک مچھلی کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ ہمارے لئے نقصاندہ ہونے کے ساتھ ساتھ فائدہ مند بھی ہوتی ہے اور اس کی قسمیں بتائی ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ جاندار مخلوقات سمندر میں پائی جاتی ہیں ان میں سے شارک مچھلی بھی ایک ہے۔ اس کے سامنے ہاتھی کی بھی کوئی حقیقت نہیں ہوتی کیونکہ یہ 60 فٹ لمبی ہوتی ہے۔ شارک کی تین قسمیں ہوتی ہیں۔ دوسری مچھلیوں کی طرح ان کے پنکھ نہیں ہوتے اور ان کے دانت بہت زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ شارک مچھلیوں کو “بھوکے سمندر بھیڑے” اور” بحری شیر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

شارک مچھلی ایک کم عقل مچھلی ہے۔ اسے اپنی تکلیف کا احساس نہیں ہوتا۔ اس کی بہت سی مثالیں ہیں جیسے ایک مرتبہ شارک کا پیٹ کاٹ دیا گیا اور وہ اپنے ہی اندرونی حصے کو کھاتی رہی۔شارک کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں سونگھنے کی طاقت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ وہ پانی کی لہروں سے سمجھ جاتی ہے کہ اس کے ارد گرد کون ہے وہ وھیل مچھلی جیسی بڑی مچھلی پر بھی حملہ کر دیتی ہے او ساتھی ہی زخمی انسان پر بھی وہ حملہ کر دیتی ہے۔

شارک سے محفوظ رہنے کے لئے بہت سی تدبیریں نکالی گئی ہیں۔ان میں سے شارک کو بھگانے والا کمپاؤنڈ جس کی بدبو اسے دور سے ہی بری لگتی ہے۔،شارک کے کچھ فوائد بھی ہیں۔ یہ انسانی خوراک کا اہم حصہ ہے۔ اس میں پروٹین تیل جیسی چیزوں کی کمی نہیں ہوتی۔ہندوستان میں شارک مچھلیاں تامل ناڈو،گجرات،اور مہارشٹر جیسے علاقوں میں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔اس مچھلی کا ہر حصہ استعمال میں آتا ہے۔اس کے چمڑے سے نہایت عمدہ جوتے ،ہینڈ بیگ،بٹوے وغیرہ بنائے جاتے ہیں اس کے علاوہ اس کے جگر میں تیل بہت ہوتا ہے جو وٹامن اے کا بہت بڑا ذخیرہ ہے۔

سوچے اور بتایے

سوال: شارک مچھلی کی کتنی قسمیں ہوتی ہیں؟

جواب: شارک مچھلی کی تین سو قسمیں ہوتی ہیں۔

سوال: شارک کو بحری شیر کے علاوہ اور کیا کہا جاتا ہے؟

جواب: شارک کو بحری شیر کے علاوہ “بھوکے سمندری بھیڑے ” بھی کہا جاتا ہے۔

سوال: ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ شارک کو تکلیف کا احساس نہیں ہوتا؟

جواب: شارک کو تکلیف اس لیے نہیں ہوتی کیونکہ وہ ایک کم عقل مچھلی ہے اور اس کی بیوقوفی کی مثالیں بھی موجود ہیں مثلاًا کہ شارک کا پیٹ چاک کر دیا گیا اور وہ اپنے ہی اندرونی حصے کو کھاتی چلی گئی۔اسی مثال کی بنیاد پر ہم کہ سکتے ہیں کہ شارک کو تکلیف کا احساس نہیں ہوتا۔

سوال: ہندوستان کے کن صوبوں میں شارک مچھلیاں پائی جاتی ہیں؟

جواب: ہندوستان کے تامل ناڈو، گجرات، مہاراشٹر منگلور جیسے صوبوں میں سب سے زیادہ شارک مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔

سوال: شارک کے چمڑے سے کون کون سی چیزیں بنائی جاتی ہیں؟

جواب: شارک کے چمڑے سے نہایت عمدہ قسم کے جوتے، ہینڈ بیگ ،بٹوے،گھڑیوں کے فیتے اور پٹیاں بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ ریتی اور لکڑی کی بھی پالش تیار کی جاتی ہے۔

نیچے دیئے ہوئے الفاظ کی جمع لکھیے۔

الفاظ جمع
قسم اقسام
حالت حالات
شے اشیاء
ملک ممالک
تدبیر تدابیر


لکھیے کہ نیچے دیئے ہوئے لفظ مذکر ہیں یا مونث؟

مذکر کچھوا, ہاتھی, شیر
مونث مچھلی, ہڈی, لکڑی

عملی کام:

شارک مچھلی کی سونگھنے کی حس بہت زیادہ ہوتی ہے۔سونگھنے کی حس ان پانچ حسوں میں سے ایک ہے۔جو اللہ نے ہر جاندار کو دی ہیں۔آپ باقی چار حسوں کے نام معلوم کیجئے.

سننا ۔۔۔دیکھنا ۔۔۔۔چھونا ۔۔۔۔بولنا ۔۔۔۔۔۔۔چلنا ۔۔۔