بڑے لوگوں کی دلچسپ باتیں

0

سبق کا خلاصہ

” بڑے لوگوں کی دلچسپ باتیں ” اس سبق کو مشتاق اعظمی نے مرتب کیا ہے اور اس میں انہوں نے پانچ بڑے لوگوں کی باتیں بتائی ہیں۔ جن میں سے ایک ہے، دنیا کی حقیقیت: گرونانک جی نے ایک مرتبہ ایک دولت مند شخص کو سوئی دیتے ہوئے کہا کہ تم اس سوئی کو پانے پاس رکھو میں تم سے اسے دوسری دنیا میں لے لوں گا۔ تو اس شخص نے کہا وہاں تو ہم کچھ نہیں لے جا سکتے۔ تو اس پر گرونانک جی نے اس سے کہا جب ہم یہ معمولی سی سوئی وہاں نہیں لے جا سکتے تو پھر اتنی دولت جمع کرنے سے کیا فائدہ ہے یہی دنیا کی حقیقت ہے۔

دوسری اچھی بات مامون رشید سے متعلق ہے۔ ایک مرتبہ مامون رشید کی ناک پر مکھی بیٹھ گئی، انہوں نے اسے غصے سے اڑاتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مکھی کیوں بنائی ؟ تو اس پر ان کے ایک مصاحب نے جواب دیا۔ بادشاہوں کا غرور توڑنے کے لئے۔

تیسری بات قحط سے متعلق ہے کہ ونسٹن چرچل نے ایک دبلے پتلے شخص کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ تمہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے برطانیہ میں قحط پڑ گیا ہو۔ اس شخص نے چرچل کو جواب دیا اور تمہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اس قحط کی وجہ آپ ہی ہوں۔

ایک اہم بات قدردانی کی ہے کہ ایک نواب کو قدردانی کا بہت شوق تھا۔ وہ ایک سفارت خانے میں گیا اور اسے وہاں کا سکریٹری پہچان نہیں پایا تو اس نواب کو غصہ آگیا۔

پانچویں بات امریکا کے صدر سے متعلق ہے۔ ان کی بڑی سادہ طبیعت تھی۔وہ ہر چھوٹے بڑے کام خود کیا کرتے تھے۔ ایک دن انہیں اپنے جوتے پولش کرتے ہوئے دیکھ ایک سکریٹری نے کہا کہ آپ اپنے جوتوں کو خود چمکاتے ہیں، لنکن نے جواب دیا اور آپ کس کے جوتوں کو چمکاتے ہیں؟

سوچیے اور بتائیے۔

سوال: گرو نانک جی نے سوئی دیتے ہوئے کیا کہا تھا؟

جواب: گرونانک جی نے دولت مند شخص کو سوئی دیتے ہوۓ یہ کہا تھا کہ اسے تم اپنے پاس رکھ لو میں تم سے اسے دوسری دنیا میں لے لوں گا۔

سوال: مامون رشید کون تھے اور کہاں کے رہنے والے تھے؟

جواب: مامون رشید ایک خلیفہ تھے اور وہ بغداد کے رہنے والے تھے۔

سوال: چرچل نے اپنے دبلے پتلے دوست پر کیا طنز کیا ؟

جواب: چرچل نے اپنے دبلے پتلے دوست پر یہ طنز کیا کہ تمہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے برطانیہ میں قحط پڑ گیا ہو۔

سوال: نواب صاحب کیوں ناراض ہوۓ ؟

جواب: سکریٹری نے نواب صاحب کو پہچانا نہیں، اسی وجہ سے وہ ناراض ہوگئے۔

سوال: ابراہم لنکن نے سکریٹری کو کیا جواب دیا ؟

جواب: ابراہم لنکن نے سکریٹری کو یہ جواب دیا کہ آپ کس کے جوتے چمکاتے ہیں۔

خالی جگہوں کو نیچے دے گئے لفظوں سے بھریے۔
﴿طبیعت حیرت خطابوں غرور کرسی ﴾

  • 1۔ ایک نواب جن کے پاس خطابوں کی بھرمار تھی۔
  • 2۔ بادشاہوں کا غرور توڑنے کے لئے۔
  • 3۔ گروجی! اس شخص نے حیرت سے کہا۔
  • 4۔ امریکی صدر ابراہم لنکن نے بڑی سادہ طبیعت پائی تھی۔
  • 5۔ آپ کرسی پر تشریف رکھیں۔

مامون رشید کی ناک پر ایک مکھی بیٹھ گئی خلیفہ نے اسے اڑا دیا۔
اس جملے میں ” اسے ” مکھی کے لے استعمال کیا گیا ہے۔ ایسا لفظ جو اسم کی جگہ استعمال ہو ضمیر کہلاتا ہے۔ سبق سے ایسے پانچ جملے تلاش کرکے لکھیے جن میں ضمیر کا استعمال کیا گیا ہو۔

  • 1۔ میں سفیر سے ملنا چاہتا ہوں۔
  • 2۔ آپ اپنے جوتوں کو خود چمکاتے ہیں۔
  • 3۔ میں تم سے دنیا میں لوں گا۔
  • 4۔ تم اس دنیا سے ایک معمولی سوئی بھی نہیں لے جا سکتے۔
  • 5۔ تو پھر اس قدر دولت کیوں جمع کر رکھی ہے۔