قرۃ العین حیدر کی زندگی اور خدمات

0

سبق کا خلاصہ

قرۃ العین حیدر 20 جنوری 1927 کوعلیگڑھ میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام سجاد حیدر یلدرم اور والدہ کا نام نذر سجاد حیدر تھا اور وہ دونوں ہی اردو کے ادیب تھے۔ قرۃ العین حیدر بھی اردو کی ایک اہم فکشن نگار تھیں۔ ان کا نام اردو کے بڑے لکھنے والوں میں شامل ہے۔ وہ بہت آسان سادہ ،رواں دواں زبان میں لکھتی ہیں۔ انہوں نے زیادہ تر شمالی ہندوستان کے تعلیم یافتہ متوسط طبقے اور ہماری مشترکہ تہذیب کی کہانیاں لکھی ہیں۔

قرۃ العین حیدر کا مطلب ہی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ بچپن ہی سے انھیں لکھنے پڑھنے کا شوق تھا۔ انہوں نے اپنی پہلی کہانی ‘بی چوہیا ‘ کے نام سے گیارہ سال کی عمر میں لکھی۔ قرۃ العین حیدر نے ابتدائی تعلیم دہرہ دون میں اور اعلی تعلیم لکھنو سے حاصل کی۔ تاریخ ان کا پسندیدہ موضوع تھا۔ انہوں نے ایک ناول “آگ کا دریا” لکھا جو بہت مشہور ہوا۔ اس ناول میں انہوں نے ڈھائی ہزار سال کی تاریخ بیان کی ہے۔

اس کے علاوہ انہیں مصوری کا بھی شوق تھا۔ اور وہ ایک اچھی صحافی بھی تھیں لیکن ان سب کے باوجود ان کی شہرت ناول اور کہانیاں لکھنے کی وجہ سے ہوئی۔ ان کا پہلا ناول ” میرے بھی صنم خانے” 1949 میں شائع ہوا اور باقی کے پانچ ناول “سفینۂ غم دل ،آگ کا دریا ،آخر شب کے ہم سفر ، گردش رنگ چمن، چاندنی بیگم ہیں۔ ان کے چار افسانوی مجموعے ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے کچھ ناولٹ بھی لکھے ہیں۔

قرۃ العین حیدر کو ساہتیہ اکادمی انعام ،گیان پیٹھ ،پدم شری،اور پدم بھوشن جیسے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ وہ کتابوں کی زندگی کے علاوہ دوستوں کو پارٹیاں بھی دیتیں تھیں۔ اور جلسوں میں شریک ہوتیں تھیں۔ اردو کی یہ عظیم فنکار 21 اگست 2007 کو دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا قبرستان ان کا آخری آرام گاہ ہے۔

سوچیے اور بتائیے۔

سوال: قرۃ العین حیدر کون تھیں اور وہ کہاں پیدا ہوئیں ؟

جواب: قرۃ العین حیدر اردو کی ایک اہم فکشن نگار تھیں اور وہ 20 جنوری 1927 کو علیگڑھ میں پیدا ہوئیں۔

سوال: قرۃ العین حیدر کے والد کا نام کیا تھا ؟

جواب: قرۃ العین حیدر کے والد کا نام سجاد حیدر یلدرم تھا۔

سوال: قرۃ العین حیدر کے سب سے مشہور ناول کا نام لکھے۔

جواب: قرۃ العین حیدر کا سب سے مشہور ناول ” آگ کا دریا “ہے۔

سوال: قرۃ العین حیدر نے ناول کے علاوہ اور کیا کیا لکھا۔

جواب: قرۃ العین حیدر نے ناول کے علاوہ افسانے ،ناولٹ وغیرہ بھی لکھے۔

سوال: قرۃ العین حیدر کو کون کون سے اعزاز ملے؟

جواب: قرۃ العین حیدر کو سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ،ساہتیہ اکادمی ایوارڈ ،گیان پیٹھ،پدم شری،اور پدم بھوشن جیسے اعزاز ملے۔

نیچے دیے ہوئے واحد لفظوں کی جمع لکھے۔

کہانی کہانیاں
موضوع موضوعات
دستاویز دستاویزات
ترجمہ تراجم
روایت روایات

نیچے دیے ہوئے لفظوں سے خالی جگہیں بھرے
﴿تاریخ۔ عینی آپا۔ فکشن نگار – پاکستان ﴾

1۔ قرۃ العین حیدر اردو کی اہم فکشن نگار ہیں۔
2۔ تقسیم ملک کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان چلی گئیں۔
3۔ ان کے دوست اور ادبی حلقے کے لوگ انھیں محبت سے عینی آپا کہتے تھے۔
تاریخ ان کا پسندیدہ موضوع تھا۔

جوڑ ملائیے۔

  • 1۔ قرۃ العین حیدر اپنے بھائی سے کوئی دس سال چھوٹی تھیں
  • 2۔ قرۃ العین حیدر کو مصوری کا بھی شوق تھا
  • 3۔ وہ کہانی کہنے کا فن جانتی ہیں ۔
  • 4۔ وہ ایک اچھی صحافی بھی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔ عملی کام ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سبق میں پانچ شہروں کے نام تلاش کرکے لکھیے۔

علی گڑھ
بمبئی
دہلی
نوئیڈا
دہرہ دون