Advertisement
Advertisement
  • کتاب” دور پاس”برائے ساتویں جماعت
  • سبق نمبر24:نظم
  • شاعرکا نام: محمد فاروق دیوانہ
  • نظم کا نام: پیام عمل

نظم پیام عمل کی تشریح:

گر قوم کی خدمت کرتا ہے
احسان تو کس پر دھرتا ہے
کیوں غیروں کا دم بھرتا ہے
کیوں خوف کے مارے مرتا ہے
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے!
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے!

یہ اشعار نظم “پیام عمل” سے لیے گئے ہیں۔ اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ اگر تم اپنی قوم کی خدمت کرتے ہو تو یہ تم کسی پہ احسان نہیں کرتے ہو۔ غیر لوگوں کی خدمت کیوں کرتے ہو اور ان کا دم کیوں بھرتے ہو۔ خوف کے مارے کیوں تم مرتے ہو۔ اٹھو کوشش کرو تمھیں کس بات کا ڈر ہے پھر دیکھو کہ خدا تمھاری کس طرح مدد کرتا ہے۔

Advertisement
جو عمریں مفت گنواۓ گا
وہ آخر کو پچھتائے گا
کچھ بیٹھے ہاتھ نہ آئے گا
جو ڈھونڈے گا وہ پاۓ گا
تو کب تک دیر لگاۓ گا
یہ وقت بھی آخر جاۓ گا
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے!
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے!

اس بند میں شاعر کہتا ہے کہ جو اپنی زندگی ہو مفت میں ضائع کردے گا اس کو آخر میں پھچتانا پڑے گا۔ ایسے بیٹھے بیٹھے کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا بلکہ تم جو چیز ڈھونڈو گے وہی پاؤ گے۔ یہ وقت بھی آخر گزر جائے گا تم کب ٹک دیر لگاؤ گے اٹھو کمر کسو کسی بات کا خوف ہے پھر دیکھو کہ خدا کیا کرتا ہے۔

یہ دنیا آخر فانی ہے
اور جان بھی اک دن جانی ہے
پھر تجھ کو کیوں حیرانی ہے
کر ڈال جو دل میں ٹھانی ہے
جب ہمت کی جولانی ہے
تو پتھر بھی پھر پانی ہے
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے

اس بند میں شاعر کہتا ہے تو یہ دنیا فانی ہے سب کچھ ایک روز فنا ہو جائے گا اور یہ زندگی جان بھی فانی ہے جو ایک روز ختم ہو جانی ہے۔پھر تم کیوں حیراں ہو جو ٹھان لی ہے وہ کر گزرو۔جب ہمت کا جوش و جذبہ موجود ہے تو پھر پتھر بھی تمھارے سامنے پانی ہو جائے گا۔ اٹھو کوشش کرو اور پھر دیکھو کہ خدا کس طرح تمھاری مدد کرتا ہے۔

Advertisement

ان سوالوں کے جواب دیجیے:

شاعر نے پہلے بند میں کس کی خدمت کی بات کہی ہے؟

شاعر نے پہلے بند میں ملک و قوم کی خدمت کی بات کی ہے۔

Advertisement

کس کا دم بھرنے سے منع کیا ہے؟

غیروں کا دم بھرنے سے منع کیا گیا ہے۔

عمر مفت گنوانے والے کا انجام کیا ہوتا ہے؟

عمر مفت گنوانے والا آخر میں پچھتاتا ہے۔

Advertisement

آخری بند میں شاعر نے دنیا کے بارے میں کیا کہا ہے؟

آخری بند میں شاعر نے دنیا کو فانی کہا ہے۔

اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے“ سے شاعر کا کیا مقصد ہے؟

اس سے شاعر کی مراد کوشش کرنا ہے اور ہمت کرتے ہوئے کمر کس کر کوئی کام کرنا ہے۔

ہمت کی جولانی سے کیا مراد ہے؟

ہمت کی جولانی سے مراد کسی کام کو کرنے کا جوش و خروش ہو نا ہے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

قومہندوستانی عوام زندہ قوم ہیں۔
خوفملک بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔
ہمتمشکل وقت میں ہمت سے کام لینا چاہیے۔
فانییہ دنیا فانی ہے۔
خدمتہمیں اپنے والدین کی خدمت کرنی چاہیے۔
حیرانیاپنے دوست کو اچانک سامنے پا کر مجھے حیرانی ہوئی۔

ان لفظوں کے متضاد لکھیے:

غیراپنا
کھوناپانا
آناجانا
مرناجینا
دیرجلدی

اشعار مکمل کیجیے:

  • جو عمریں مفت گنواۓ گا
  • وہ آخر کو پچھتائے گا
  • کیوں غیروں کا دم بھرتا ہے
  • کیوں خوف کے مارے مرتا ہے
  • تو کب تک دیر لگاۓ گا
  • یہ وقت بھی آخر جاۓ گا
  • یہ دنیا آخر فانی ہے
  • اور جان بھی اک دن جانی ہے

Advertisement

Advertisement