امتیاز احمد
امتیاز احمد

میں امتیاز احمد ہوں، 20 مارچ 1986 کو ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوا۔ میں نے ایم- اے اسلامیات، ایم- اے ایجوکیشن، ایم -اے اردو کر رکھا ہے اور ایم فل اردو جاری ہے۔

بچپن سے کہانیاں لکھنے کا شوق ہے اور مجھے کتابیں پڑھنے کا بے حد شوق ہے اس لیے میرا زیادہ تر وقت لائبریریوں میں گزرتا ہے۔ اسی شوق کے پیش نظر میں سر دست روزنامہ نوائے وقت ،روزنامہ اوصاف، روزنامہ لیہ ٹو ڈے، روزنامہ صدائے مسلم، پندرہ روزہ جریدے صدائے بسمل لکھنو وغیرہ میں ادبی و سوشل کالم اور افسانے لکھ رہا ہوں۔

میں ہمیشہ غیر جانبداری کی چار دیواری میں رہتے ہوئے تمام موضوعات کو زیر بحث لاتا ہوں اور حقیقت پسندی کا دامن تھامے ہوئے لکھتا ہوں۔ میرے پسندیدہ شاعر ناصر کاظمی ،پسندیدہ افسانہ نگار منٹو صاحب، اسد محمد خان، عصمت چغتائی، جبکہ پسندیدہ ناول نگار علی اکبر ناطق ،ممتاز مفتی، ہادی رسوا ، اور شوکت صدیقی ہیں۔ مختلف ادبی محافل میں بھی شرکت کرتا رہتا ہوں جس سے پرانے اور نئے اساتذہ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔ بہت جلد میرے کالموں اور افسانوں کے مجموعے کے علاوہ ایک ناولٹ بھی منظر عام پر آنے والا ہے۔