Essay on Gannets Bird | گینٹ

0
  • کتاب”جان پہچان”برائے آٹھویں جماعت
  • سبق نمبر15: مضمون
  • سبق کا نام: گینٹ

خلاصہ سبق:

یہ سبق گینٹ پرندے کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔گینٹ ایک سمندری چڑیا کا نام ہے یہ زیادہ تر انگلینڈ ،آئر لینڈ اور سکاٹ لینڈ میں پائی جاتی ہے۔ کبھی کبھی یہ فلوریڈا کے ساحلوں پر بھی دکھائی دیتی ہے۔اس کے پر سفید،چونچ زرد اور پیر بطخ جیسے ہوتے ہیں۔

گینٹ کی خوراک مچھلی گینٹ کے غوطہ لگانے کا طریقہ حیرت انگیز ہے۔ گینٹ پانی کی سطح سے پچاس فٹ اوپر تک اڑان بھرتی ہے۔ پھر اچانک اپنے پروں کو بند کر کے سیدھی نیچے آتی ہےاور پانی کی سطح سے ٹکرا کر اس میں غائب ہو جاتی ہے۔ یہ پانی میں کئی فٹ گہرائی تک غوطہ لگا سکتی ہے۔مچھیرے سمندر کی گہرائی میں جال ڈالے شکار کے انتظار میں ہوتے ہیں۔

گینٹ غوطہ لگاتی ہے تو کبھی ان کے جال میں پھنس جاتی ہے۔ ان مچھیروں کا بتاںا ہے کہ جب کبھی یہ گینٹ ذندہ پکڑ لی جائے تو وہ چار چار زندہ مچھلیاں اگلتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گینٹ کے اندر رہنے کے باوجود مچھلیاں زندہ ہوتی ہیں اور پانی میں ڈالتے تیرنے لگتی ہیں۔ گینٹ سال میں ایک بار انڈے دیتی ہے۔گینٹ اپنا گھونسلہ چٹانوں کے ابھرے ہوئے حصے پر بناتی ہے۔

گھونسلہ بنانے کے لیے وہ سمندری گھاس کا استعمال کرتی ہے۔ اکثر اس کے گھونسلے سے مور کے پر،گولف گیند جیسی عجیب و غریب چیزیں ملتی ہیں۔ مادہ گینٹ صرف ایک انڈہ دیتی ہے۔گینٹ کا بچہ جب انڈے سے نکلتا ہے تو وہ اندھا اور گنجا ہوتا ہے۔اس وقت اس کے پیر چھوٹے اور سر بڑا ہوتا ہے۔حیران کن بات ہے کہ چوبیس گھنٹے میں اس میں اتنی طاقت آ جاتی ہے کہ وہ پر پھیلا سکتا ہے۔ پیدائش کے چودہ ہفتے بعد اس کی پہلی پرواز ہوتی ہے۔اس کی کھال کے نیچے چربی ہوتی ہے جب تک یہ بچہ مچھلی پکڑنے کے قابل نہیں ہوتا یہ چربی اس کے جسم کی حفاظت کرتی ہے۔گینٹ جیسے پرندوں کو محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

سوچیے اور بتایئے:

گینٹ کہاں پائی جاتی ہے؟

گینٹ ایک سمندری چڑیا کا نام ہے یہ زیادہ تر انگلینڈ ،آئر لینڈ اور سکاٹ لینڈ میں پائی جاتی ہے۔ کبھی کبھی یہ فلوریڈا کے ساحلوں پر بھی دکھائی دیتی ہے۔

گینٹ کس طرح غوطہ لگاتی ہے؟

گینٹ کے غوطہ لگانے کا طریقہ حیرت انگیز ہے۔ گینٹ پانی کی سطح سے پچاس فٹ اوپر تک اڑان بھرتی ہے۔ پھر اچانک اپنے پروں کو بند کر کے سیدھی نیچے آتی ہےاور پانی کی سطح سے ٹکرا کر اس میں غائب ہو جاتی ہے۔

مچھیرے گینٹ کے بارے میں کون سی حیرت انگیز بات بتاتے ہیں؟

مچھیرے سمندر کی گہرائی میں جال ڈالے شکار کے انتظار میں ہوتے ہیں۔ گینٹ غوطہ لگاتی ہے تو کبھی ان کے جال میں پھنس جاتی ہے۔ ان مچھیروں کا بتاںا ہے کہ جب کبھی یہ گینٹ ذندہ پکڑ لی جائے تو وہ چار چار زندہ مچھلیاں اگلتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گینٹ کے اندر رہنے کے باوجود مچھلیاں زندہ ہوتی ہیں۔

گینٹ اپنا گھونسلہ کہاں بناتی ہے؟

گینٹ اپنا گھونسلہ چٹانوں کے ابھرے ہوئے حصے پر بناتی ہے۔ گھونسلہ بنانے کے لیے وہ سمندری گھاس کا استعمال کرتی ہے۔

گینٹ کے بچے کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

گینٹ کا بچہ جب انڈے سے نکلتا ہے تو وہ اندھا اور گنجا ہوتا ہے۔اس وقت اس کے پیر چھوٹے اور سر بڑا ہوتا ہے۔حیرسن کن بات ہے کہ چوبیس گھنٹے میں اس میں اتنی طاقت آ جاتی ہے کہ وہ پر پھیلا سکتا ہے۔ پیدائش کے چودہ ہفتے بعد اس کی پہلی پرواز ہوتی ہے۔اس کی کھال کے نیچے چربی ہوتی ہے جب تک یہ بچہ مچھلی پکڑنے کے قابل نہیں ہوتا یہ چربی اس کے جسم کی حفاظت کرتی ہے۔

خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے بھریے:

گہرائی ،حفاظت ،سمندری گھاس ،غوطہ ،اڑان۔

  • گینٹ کے غوطہ لگانے کا طریقہ حیرت انگیز ہے۔
  • گینٹ پانی کی سطح سے پچاس فٹ اوپر تک اڑان بھرتی ہے۔
  • مچھیرے سمندر کی گہرائی میں جال ڈالے مچھلی کے انتظار میں ہوتے ہیں۔
  • اپنے گھونسلے کے لیے سمندری گھاس کا استعمال کرتی ہے۔
  • پہلے سات دن تک ماں باپ اس کی پوری حفاظت کرتے ہیں۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

حیرت انگیز انجیر کے انسانی صحت پر حیرت انگیز فوائد ہیں۔
حفاظت پولیس شہریوں کی حفاظت کرتی ہے۔
مظاہرہ جماعت کے تمام طالب علموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وقفہ دوراں امتحان بچوں کو نماز کا وقفہ دیا گیا۔

نیچے لکھے لفظوں کی جمع بنائیے۔

پرندہ پرندے
حیوان حیوانات
صدری صدریوں
انڈا انڈے
مچھلی مچھلیاں
چڑیا چڑیاں

عملی کام: آپ جہاں رہتے ہیں وہاں کئی طرح کے پرندے پائے جاتے ہیں۔ان میں سے کسی ایک کی چند خوبیوں کے بارے میں لکھیں۔

میں جہاں پر رہتا ہوں وہاں کئی طرح کے پرندے پائے جاتے ہیں۔ انھی میں سے ایک بطخ بھی ہے۔ ،خشکی فِضائی اور آبی پرندہ بطخ جس کو پرندہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ کیونکہ یہ ہوا، پانی اور خشکی تینوں میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کسی عام پرندے کی طرح یہ اوُنچا اُڑ بھی سکتی ہے اور آبی جانورکی طرح پانی میں بھی تیرتی ہے۔ یہ بھی ہر چیز کھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دنیا میں اس کی بیشمار خوبصورت نسلیں پائی جاتی ہیں۔ اس کو لوگ گھروں میں بھی پالتے ہیں کیونکہ یہ بھی کبوتر کی طرح اپنا گھر یاد رکھتی ہے۔۔ مگر اس کی منفی عادت یہ ہے کہ اس کا نر بطخ انڈوں اور بچوں کی زمہ داری نہیں اُٹھاتا۔