Back to: Islamic Quotations
- قلت عقل کا اندازہ کثرت کلام سے ہوتا ہے۔
- قرض ذلت ہے
- زیادہ خوشحالی اور زیادہ بدحالی دونوں برائی کی طرف لے جاتے ہیں۔
- مباحثہ عقل کے لئے صیقل اور جاہلوں کے لئے تخم عداوت ہے۔
- خاموشی گفتگو کا حسن ہے۔
- جب آئے دن تمہاری رائے بدلتی رہتی ہے تو پھر اپنی رائے پر بھروسہ کیوں کرتے ہو۔
- بہترین قول ذکر ہے، بہترین فعل عبادت اور بہترین خصلت علم ہے۔
- اتنا کھاؤ جتنا ہضم کر سکو۔
- شیریں غذا بدن کو گرم کرتی ہے اور نمکین غذا بدن کو خشک کرتی ہے اور دبلا کرتی ہے۔
- بیماریوں میں سب سے بڑی بیماری دل کی ہے اور دل کی بیماریوں میں سب سے بڑی دلآزاری ہے۔
- بغیر بھوک کے غذا نہ کھائیں اور جب بھوک تیز ہوجائے تو بھوکے نہ رہیں۔
- تلوار، توپ اور بندوق سے اس قدر خلقت نہیں مرتی جتنی کہ بسیارخوری سے مرتی ہے۔
- ترش غذا جلد بوڑھا کرتی ہے بدن کو دبلا کرتی اور پٹھوں کے لیے مضر ہے۔
- مزیدار غذا عمدہ اور اچھی ہے اوربھوک کو بڑھاتی ہے اور بدمزہ غذا کو دیر میں طبیعت قبول کرتی ہے اور بھوک کو گھٹاتی ہے۔
- میری دو تمنائیں ہیں۔ اول یہ کہ خدا کا کلام سنتا رہوں دوم خدا کا کوئی بندہ دیکھتا رہوں۔