جنید بغدادی کے اقوال

0
  • خلق چار چیزیں ہیں۔ سخاوت، نصیحت، الفت اور شفقت۔
  • مرد سیرت سے ہے نہ کہ صورت سے۔
  • اس شخص کے ساتھ صحبت کرو جو نیکی کرکے بھول جائے اور جو حق اس پر ہو وہ ادا کرے۔
  • جب محبت کامل ہو جاتی ہے تو ادب کی شرط گر جاتی ہے۔
  • اللہ تعالی کی ربوبیت کو پہچانیں۔
  • صدیق وہ ہے جس کا صدق افعال، اقوال اور احوال میں ہمیشہ قائم رہے۔
  • آزادی حاصل نہیں ہوسکتی جب تک کہ عبودیت پوری نہ ہو۔
  • صادق وہ ہے کہ جب اس کو دیکھو تو ویسا ہی پاؤ جیسا کہ سنا تھا۔
  • سب راہ بند ہیں سوائے محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے طریقے کے جو اس پر چلے منزل کو واصل ہو جاتا ہے۔
  • توبہ کے تین معنی ہیں۔ پہلے ندامت، پھر عزم ترک اور آخر ظلم و خصومت سے باز رہنا۔
  • علماء کا تمام علم دو حرفوں میں محدود ہے عقیدے کی درستگی اور خدمت میں صرف حق کا لحاظ۔
  • مجھے نیک خو شخص کے ساتھ صحبت پسند ہے۔ اگرچہ وہ بدکار ہو۔ نہ بدخو کے ساتھ جو ہر چند فصیح وبلیغ ہو۔
  • محبت خدا کی امانت ہے۔ جو محبت کسی عوض پر ہو زائل ہو جاتی ہے۔ جب عوض اٹھ جائے (چنانچہ وہی محبت پائیدار ہے جو صرف اللہ تعالی کی خاطر ہو)