حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کے اقوال

0
  • جو مخلوق سے محبت رکھے اس کے دل میں محبت الٰہی کا گذر نہیں ہو سکتا گویا وہ محبت الہی کو سمجھتا ہی نہیں۔
  • سلامتی تخیل اور تنہائی میں ہے۔
  • جب تک کسی کے دل میں شیطان کی محبت ہو اور اس کے سینہ میں نفس غالب ہو اور دنیا و عاقبت کی فکر اور لوگوں کا اندیشہ ہو اس وقت تک اس کو کیفیت وحدت حاصل نہیں ھوتی۔
  • اگر جدوجہد کرتے ہوئے کامیابی کو صرف خدا کے حوالے کرو گے تو لوگوں سے بے پرواہ ہو جاؤ گے اور یہی حقیقی استثنا ہے۔
  • بلند مرتبہ تواضع سے پیش آنے میں متصور ہے، لوگوں کی خیرخواہی کروگے تو وہ تمہیں اپنا سردار مانیں گے سچ بولو گے اور نیت و فعل میں بھی صدق رکھو گے تو جواں مرد سمجھے جاؤ گے۔
  • جو شخص اچھے کپڑے پہنے اچھے کھانے کھائے اور دولت مندوں کی صحبت میں بیٹھنے کی خواہش رکھتا ہے اس سے دوزخ رگ گردن سے بھی قریب ہے۔
  • خشوع کہتے ہیں ایسی بے خبری کو کہ اگر اس پر نیزہ مارا جائے تو اثر محسوس نہ ہو۔
  • اگر انسان عبادت الہی ملائکہ کے برابر کرے تو اللہ تعالی اسے قبول نہ کرے گا جب تک کہ انسان کو اللہ تعالی پر بھروسہ نہ ہو۔ اللہ تعالی پر بھروسہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جو چیز اللہ تعالی نے تیرے لئے مقرر کی ہے یعنی خواہش اس سے فارغ اور بے خوف ہوتا کہ عبادت میں مخل نہ ہو۔
  • اپنے قوی اور حواس کو حقانی اور ٹھیک طریقے پر استعمال کرو گے تو اونچے خاندانی ہونے سے زیادہ عزت حاصل کرو گے۔