خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے اقوال

0
  • جو شخص کامل ہوتا ہے وہ کبھی دوست کا راز فاش نہیں کرتا۔
  • جو درویش دنیا کو دکھانے کی غرض سے اچھا لباس پہنے وہ درویش نہیں بلکہ راہ سلوک کا رہزن ہے۔
  • مجلس میں جب آؤ جہاں خالی جگہ ہو بیٹھ جائیں۔
  • نیک بزرگوں کی کلمات اکسیر کی خاصیت رکھتے ہیں۔
  • جو درویش خواہش نفسانی سے پیٹ بھر کر کھانا کھائے وہ نفس پرست ہے درویش نہیں۔
  • خدا کا خوف بے ادب بندوں کے لئے تازیانہ ہے تاکہ وہ اس کے سبب گناہوں سے بچے رہیں اور نیک راستہ پر قائم رہیں۔
  • جو آدمی دعائیں مانگتا نہیں اللہ تعالی اس کی دعا قبول نہیں فرماتا۔
  • جو شخص محبت کا دعوی کرے اور تکلیف کے وقت فریاد کرے وہ محبت میں صادق نہیں بلکہ کاذب اور دروغ گو ہے۔
  • درویشی میں راحت نہیں بلکہ دنیا کی مصیبتوں میں مبتلا رہنا ہے۔
  • جس کی آنکھ میں عشق کا سرمہ لگا ہو اس کی نظر میں عرش سے تخت الشری تک کوئی حجاب باقی نہیں رہتا۔
  • درویشی میں سب سے مشکل کام یہ ہے کہ رات کو فاقہ سے رہے تاکہ معراج کو پہنچے۔
  • دنیا والوں کی صحبت فقیر کے دل کو پریشان کر دیتی ہے۔
  • راہ سلوک میں حوصلہ وسیع چاہیے تاکہ اسرار جگہ پکڑیں اور فاش نہ ہونے پائیں کیونکہ راز سر دوست ہیں۔