Back to: Islamic Scholars Quotes In Urdu
- آدمی کی فطرت ہے کہ وہ اپنی اچھائی سن کر خوش ہوتا ہے۔
- جھوٹ بول کر معمولی فائدہ اٹھانے والے ایک دن بڑا نقصان اٹھائیں گے۔
- سچ بات کہنے کی عادت ڈالو چاہے وہ کتنی ہی کڑوی ہو۔سچ سننے کی عادت ڈالو چاہے وہ تمہارے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔
- محنت کرنے والا کبھی پریشان نہیں ہوتا اور سست آدمی کبھی خوش نہیں رہتا۔
- علم کی محبت اور استاد کی عزت کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
- جب بھی فرصت ملے اسے سستی اور بے کاری میں مت گزارو، اس کو کسی اچھے کام میں صرف کرو چاہے اپنے لئے یا دوسروں کے لئے۔
- محنت سے انسان کے جوہر کھلتے ہیں اور وہ مشکل سے مشکل کام کو آسانی اور خوبی سے انجام دے لیتا ہے۔
- دوستوں کی طرح کتابوں کا انتخاب بھی پوری احتیاط اور توجہ سے کرنا چاہیے اور ہمیشہ اچھی کتابیں پڑھنی چاہیں۔
- علم ایک ایسا سمندر ہے جس میں چھلانگ لگانے کے بعد ہی اس کی وسعت و عظمت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
- دوست ہی نہیں اگر کوئی دشمن بھی اچھا کام کرے تو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔
- غور کیا جائے تو اکثر لڑائی جس بات پر ہوتی ہے وہ بالکل معمولی بات ہوتی ہے اور اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔
- سچ بولنے کا مقصد نقصان پہنچانا یا فساد پیدا کرنا ہو تو یہ سچائی نہیں ہوئی ایسے موقع پر کوشش کرنی چاہیے کہ انسان چپ رہے۔
- کتابیں ہمیں نہ صرف زندگی کی سیر کرا سکتی ہیں بلکہ گزری ہوئی باتیں بھی بتاتی ہیں۔