حضرت سلیمان علیہ السلام کے اقوال

0
  • تعلیم بہترین خیرات ہے۔
  • جب انسان کی روش خدا کی مرضی کے مطابق ہوتی ہے تو وہ دشمنوں کو بھی دوست بنا لیتا ہے۔
  • انصاف اور راستی اللہ تعالی کے نزدیک قربانی کرنے سے زیادہ پسند ہے۔
  • اللہ تعالی ان چیزوں سے کینہ رکھتا ہے۔ اونچی آنکھیں، جھوٹی زبان، وہ ہاتھ جو بے گناہ کو آزار پہنچائیں، وہ دل جو برے منصوبے باندھے، وہ پاؤں جو جلدی برائی کی طرف دوڑے، وہ گواہ جو جھوٹ بولے اور وہ شخص جو بھائیوں کے درمیان جھگڑے برپا کرے۔
  • دولت بہت سے دوست پیدا کرتی ہیں مگر مسکین اپنے ہی دوست سے بیگانہ ہے بلکہ مسکین کے بھائی بھی اس سے کینہ رکھتے ہیں۔
  • جاھل اپنے دل میں جو کچھ ہے ظاہر کرتا ہے مگر دانشمند اسے آخر وقت تک چھپائے رکھتا ہے۔
  • اللہ تعالی کی تنبیہ کو حقیر مت جان اور اس کی تادیب سے بیزار مت ہو کیونکہ اللہ تعالی جس کو پیار کرتا ہے اس کو تنبیہ دیتا ہے جس طرح باپ اس بیٹے کو جس سے وہ خوش ہوتا ہے تنبیہ کرتا ہے۔
  • بیٹے کی تادیب سے دستبردار نہ ہو چھڑی مارنے سے وہ مر نہ جائے گا لیکن تو جہنم سے اس کی جان بچا لے گا۔
  • جس کو غصہ دیر سے آتا ہے بہت ہی عقلمند ہے اور جو زودرنج ہوتا ہے اپنی بے وقوفی ظاہر کرتا ہے۔
  • عالم کو گو، سرد مزاج اور خرد مند ہوتا ہے احمق بھی جب تک چپ رہے عقلمند شمار ہوتا ہے۔
  • قناعت بدن کو تازگی بخشتی ہے اور حسد بدن کو گلا دیتا ہے۔
  • بے وقوف کو اس کی حماقت کی مانند جواب مت دے ایسا نہ ہو کہ تو بھی اس کی مانند ہو جائے۔
  • اللہ تعالی کا خوف انتہائی دانش ہے۔
  • جھگڑے کو پیشتر اس کے کہ وہ تیز ہوجائے، چھوڑ دو۔
  • دغا کی روٹی آدمی کو میٹھی لگتی ہے مگر آخر کو اس کا منہ کنکروں سے بھرا جاتا ہے۔
  • ہر ایک انسان کی روشنی اس کی نگاہ میں ٹھیک ہے مگر اللہ تعالی دلوں کو تولتا ہے۔
  • مالدار مسکین پر حکمران ہوتا ہے اور قرضدار قرض خواہ کا چاکر ہے۔
  • سچ کبھی جھوٹ سے شکست نہیں کھاتا۔
  • گھر اور مال وہ میراث ہے جو باپ سے حاصل ہوتی ہے مگر دانشمند بیوی نعمت خداوندی ہے۔
  • وہ جس کے دل میں برائی ہے بھلائی نہ پائے گا اور جس کی زبان میں نکتہ چینی ہے وہ آفت میں پڑے گا۔
  • اپنے خیال میں اپنے آپ کو دانشمند مت سمجھو اللہ تعالی سے ڈرو اور بدی سے باز رہو۔
  • میٹھے بول غصے کو رفع کرتے ہیں۔
  • جو ایک بیوقوف کے ہاتھ پیغام بھیجتا ہے وہ اپنے پاؤں آپ کاٹتا ہے۔
  • خدا کے خوف سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے، شرپسندوں کی عمر کم ہو جاتی ہے۔
  • تھوڑا جو خداوند کے خوف کے ساتھ ہو اس بڑے گنج سے، جو رنج کے ساتھ ہو بہتر ہے۔
  • ایک خوش مزاج آدمی پژمردہ دلوں کی دواہے۔