حضرت امام حسین کے اقوال

0
  • بھائی وہی ہے کہ نصیحت کرتا رہے اور شفقت و محبت میں اس کا پابند نہ بنے۔
  • انسان کو چاہئے کہ اپنے مشفق کے حکم کے ماتحت چلے اور اس کی شفقت کا سایہ اپنے اوپر سمجھے۔
  • شفیق ترین تیرا بھائی تیرا دین ہے۔
  • نجات انسان کی متابعت دین میں ہے اور اس کی ہلاکت مخالفت دین میں۔
  • ہم نے جملہ عیش دنیاوی سے انقطاع کرلیا ہے اور اپنی تمام تمنائیں اور آرزوئیں مٹا دی ہیں اور دوسروں کی تمنا پوری کرنے میں عمر وقف کردی ہے۔
  • جس کام کی انجام دہی تمہارے لیے دشوار ہو تم اس پر قادر نہ ہو اس کی ذمہ داری اپنے سر نہ لو۔
  • دولت کا بہترین مصرف یہ ہے کہ اس سے عزت وآبرو کو برقرار رکھ۔
  • اعلی درجے کا معاف کرنے والا وہ ہے جو انتقام پر قدرت رکھتے ہوئے عفو و درگزر سے کام لے۔
  • سردار بننا چاہتے ہو تو حرکت و عمل اور جدوجہد کو اپنا معمول بناؤ۔
  • اس چیز کے درپے نہ ہو جسے تم نہیں سمجھ سکتے یا نہیں پا سکتے۔
  • اپنے کام کے صلے کی واجب سے زیادہ امید نہ رکھو۔
  • اگر تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہاری تعریف کریں تو نیک کام کرو۔
  • ذلیل وہی ہے جو بخیل ہے۔
  • حماقت کیا ہے؟ کمینوں کا اتباع اور گمراہوں کی اطاعت۔
  • مروت یہ ہے کہ تو اپنے وعدے کو پورا کرے۔
  • وہ سب رخصت ہو گئے جن سے مجھے محبت تھی اور اب میں ان لوگوں میں ہوں جو مجھے پسند نہیں۔
  • دنیا کا رنگ بدل گیا وہ نیکی سے محروم ہو گئی۔ کوئی نہیں جو ظالم کو ظلم سے روکے۔ وقت آگیا ہے کہ مومن سچائی کی راہ میں بے چین ہو کر نکل پڑے، اپنا سب کچھ اللہ تعالی کے لئے قربان کر دے۔
  • زلت کی زندگی سے موت بہتر ہے۔