Back to: Islamic Quotations
- آج کا کام کل پر مت رکھو۔
- منہ پر تعریف کرنا ذبح کرنے کے مترادف ہے۔
- طالب دنیا کو علم پڑھانا رہزن کے ہاتھ تلوار بیچنا ہے۔
- ایمان کے بعد نیک بخت بیوی سے زیادہ کوئی نعمت نہیں۔
- گناہ کا ترک کردینا توبہ کی تکلیف سے زیادہ آسان ہے۔
- ہر چیز کا ایک حسن ہوتا ہے اور نیکی کا حسن یہ ہے کہ فوراً کی جائے۔
- ظالموں کو معاف کرنا مظلوموں پر ظلم ہے۔
- جو تجھے تیرے عیب سے آگاہ کرے وہ تیرا دوست ہے۔
- غریب کے ساتھ ہمدردی سے پیش آؤ تاکہ اس کی زبان کھلے اور ہمت پڑے۔
- اوروں کی فکر میں اپنے آپ کو مت بھول جاؤ۔
- عدل مظلوم کی جنت اور ظالم کی جہنم ہے۔
- نصیحت کے لیے موت ہی کافی ہے۔
- زیادہ ہنسنا موت سے غفلت کی نشانی ہے۔
- فتح امید سے نہیں، علم اور خدا پر اعتماد سے حاصل ہوتی ہے۔
- جو شخص اپنے بھید کو پوشیدہ رکھے وہ مختیار ہے۔
- جس سے تم متنفر ہو اس سے ڈرتے رہو۔
- عقلمند شخص وہ ہے جو اپنے افعال کی تکمیل نیک کرسکتا ہے۔
- خشوع و خضوع کا تعلق دل سے ہے، نہ کہ ظاہری حرکت سے۔
- تین چیزیں محبت بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔ اول سلام کرنا،دوم دوسروں کے لئے مجلس میں جگہ خالی کرنا، سوئم مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا۔
- عزت دنیا مال سے ہے اور عزت آخرت اعمال سے ہے۔
- بڑھاپے سے پہلے جوانی اور موت سے پہلے بڑھاپے کو غنیمت جانو۔
- جو شخص راز پوشیدہ رکھتا ہے وہ گویا اپنی سلامتی کو اپنے قبضے میں رکھتا ہے۔
- طمع کرنا مفلسی، بے غرض ہونا امیری اور بدلہ نہ چاہنا صبر ہے۔
- شریف آدمی کی پہچان یہ ہے کہ جب اس کا مقابلہ کمزور سے پڑے تو اپنے آپ کو پیچھے ہٹا لے۔
- سب سے زیادہ عقلمند وہ شخص ہے جو اپنی بات کو اچھی طرح ثابت کر سکے۔
- تم جس سے نفرت کرتے ہو اس سے ہوشیار رہو۔
- جو برائی سے بے خبر ہے وہ برائی میں مبتلا ہوگا۔
- دنیا کو کم حاصل کرو تو زندگی آزادانہ بسر ہوگی۔
- نہ تمہاری محبت حد سے زیادہ ہو نہ تمہاری نفرت۔
- اللہ تعالی اس پر رحم نہیں کرتا جو دوسروں پر رحم نہ کرے۔