خمریات کی تعریف

0

خمریات اس صنف شاعری کا نام ہے جس میں شراب نوشی، رندی و سرمستی سے متعلق اشعار پیش کئے جاتے ہیں۔فارسی شاعری میں حافظ و خیام نے اس صنف میں بکثرت شعر کہے ہیں۔اردو میں مے نوشی سے متعلق اشعار تقریباً تمام شعراء کے یہاں ملتے ہیں لیکن نواب مرزا داغ اور ریاض خیرآبادی نے اس میں بطورِ خاص نام پیدا کیا “ساقی نامہ” کا شمار بھی خمریات کے ذیل میں ہوتا ہے۔خمریات کی ایک مثال پیش خدمت ہے؀

اٹھا جو مینا بدست ساقی، رہی نہ کچھ تاب ضبط باقی
تمام مے کش پکار اٹھے “ادھر سے پہلے ادھر سے پہلے”