خودنوشت سوانح کی تعریف

0

خود نوشت سوانح ایک غیر افسانوی صنف ہے جس میں کوئی شخص اپنے حافظہ کے بل بوتے پر اور کسی طرح کا کوئی مواد موجود ہو تو اس سے استفادہ کرکے شخصی تاثرات کے ساتھ اپنی سوانح حیات ترتیب دیتا ہے۔

اگر کوئی انسان اپنی زندگی کے حالات بقلم خود تحریر کرے اور حقائق کی روشنی میں حالات پیش کرے تو ایسی تحریر خود نوشت سوانح قرار دی جاتی ہے۔خود نوشت سوانح ایک ایسا فن ہے جس میں انسان اپنے قلم سے اپنی زندگی کے حالات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا نقطۂ نظر اور اپنی پسند اور نا پسند کا اظہار کرسکتا ہے۔ خود نوشت سوانح ساری دنیا کے حالات پر محیط کتابی شکل میں پیش ہو سکتی ہے یا چند قابل ذکر واقعات کے ساتھ ایک مضمون کی شکل میں بھی پیش کی جاسکتی ہے۔

خودنوشت سوانح اور آپ بیتی میں بنیادی فرق یہ ہے کہ آپ بیتی کسی مخصوص واقعے یا حالات کی نمائندہ ہوتی ہے اور خود نوشت میں پیدائش سے لے کر سوانح قلمبند کرنے کے دور تک کے تفصیلی حالات کا ذکر ہوتا ہے۔ہندوستان کی آزادی میں حصہ لینے والے بیشتر سیاسی رہنماؤں نے اپنی خودنوشت سوانح حیات تحریر کی اور آزادی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ گاندھی جی نے اپنی خودنوشت سوانح “my life and experiments with Truth”انگریزی میں لکھی جس کا اردو ترجمہ “تلاش حق” کے زیر عنوان کیا گیا۔