سوانح نگاری کی تعریف

0

کسی بھی نامور شخص کی زندگی کے حالات تفصیل کے ساتھ ایک کتاب میں پیش کرنے کا فن سوانح کہلاتا ہے۔سوانح میں کسی مشہور شخص کی زندگی کے محاسن اور معائب دونوں بیان کئے جاتے ہیں۔ سوانح میں مستند اور جامع مواد کی پیشکشیں ضروری ہوتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی اس حقیقت پر بھی نظر رکھنی پڑتی ہے کہ جس شخص پر سوانح لکھی جارہی ہے اس کی زندگی کے تمام کارناموں کو کتاب میں سلسلہ وار بیان کردیا جائے۔ اگر کتاب میں صرف محاسن و کمالات بیان کئے جائیں تو ایسی سوانح ادبی معیارات کی تکمیل نہ کر سکے گی۔

سوانح میں نہ تو شخصیت کے بارے میں فرضی واقعات بیان کیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی مبالغہ آمیز اسلوب۔مولانا الطاف حسین حالی کو اردو کا اولین اور سب سے بہترین سوانح نگار کا درجہ حاصل ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے شیخ سعدی علیہ رحمۃ الرحمن کی حیات پر “حیات سعدی” اس کے بعد مرزا غالب پر “یادگار غالب” اور آخر میں سرسید احمد خان پر “حیات جاوید” لکھ کر اردو ادب میں سوانح کی بنیاد رکھی۔