مناجات کی تعریف

0

مناجات ایسی صنف شاعری کو کہا جاتا ہے جس میں خدائے رب ذوالجلال کی بارگاہ میں دعا کی جاتی ہے۔اس ضمن میں حالی کی “مناجات بیوہ” مناجات کی ایک بہترین مثال ہے؀

اے عزت اور عظمت والے
رحمت اور عدالت والے

دکھڑا تجھ سے کہنا دل کا
اک بشریت کا ہے یہ تقاضا

دل پہ ہے جب کوئی برچھی چلتی
آہ کلیجہ سے ہی نکلتی