مخمس کی تعریف

0

مخمس کی تعریف

یہ عربی لفظ ہے جس کے معنی پانچ ہیں۔ اس کا ہر بند پانچ مصرعوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ پہلے بند کے پانچوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ بعد کے بندوں کے ابتدائی چار مصرعوں کا قافیہ علیحدہ ہوتا ہے اور پانچویں مصرعے کا قافیہ پہلے بند کا ہم قافیہ ہوتا ہے۔ نظیر اکبرآبادی کی نظم آدمی نامہ ، ‘برسات کی بہار میں اور اقبال کی نظم روح ارضی آدم کا استقبال کرتی ہے، مخمس کی مثالیں ہیں۔