Back to: Class 10 Urdu Notes Rajasthan Board
⭕️ زمانہ काल ⭕️
🔘 زمانہ : کسی بھی طرح کے وقت کو زمانہ کہہ سکتے ہیں۔
🔺زمانے تین طرح کے ہوتے ہیں۔
(1) ماضی (भूतकाल)
(2) حال (वर्तमान काल)
(3) مستقبل (भविष्य काल)
🔺ماضی:
گزرے ہوے زمانے کو ماضی کہتے ہیں۔
مثال: اقصیٰ کانپور گئی۔
اقصیٰ نے کتاب پڑھی۔ اس جملے میں جانے اور پڑھنے کا کام ہو رہا ہے۔ اور یہ کام گزرے ہوئے زمانے میں کیا گیا ہے۔
🔺حال:
موجودہ زمانے کو حال کہتے ہیں۔
مثال: اقصیٰ کھانا کھا رہی ہے۔
فاطمہ کتاب پڑھ رہی ہے۔
🔘اس جملے میں کھانے اور پڑھنے کا کام ہو رہا ہے۔ اور یہ کام موجودہ زمانے میں کیا جا رہا ہے۔
🔺مستقبل:
آنے والے زمانے کو مستقبل کہتے ہیں۔
مثال: میں کل جے پور جاؤں گا۔
اقصیٰ کھانا کھاۓ گی۔
🔘 اس جملے میں جانے اور کھانے کے کام کا آنے والے زمانے کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہے۔
تحریر | ارمش علی خان |